سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانس میں الجزائر کے ایک تارک وطن محمد ایمان نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر 57 سالہ فرانسیسی شہری کا گلا کاٹ دیا۔
امتیاز محمود نامی یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، فرانس نے ایکسٹریم لیفٹ ونگ اور اسلامی اتحاد کو ووٹ دیا۔ ابتدائی نتائج آنے لگے ہیں۔الجزائر کے ایک تارک وطن محمد ایمان نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر 57 سالہ فرانسیسی شخص کا گلا کاٹ دیا(اردو ترجمہ)
اس کے علاوہ بہت سے دوسرے یوزرس نے بھی اسی طرح کے دعووں کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل واقعہ کی جانچ کی۔ ہماری جانچ میں ہمیں کانس شہر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کانس میں قتل کی واردات کو انجام دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فرانسیسی زبان میں لکھے گئے اس ٹویٹ کا اردو ترجمہ ہے، "شہر کی پولیس نے باضابطہ طور پر ایک خطرناک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے پرتشدد گھریلو قتل کے بعد بھاگتے ہوئے ایک دو پہیہ گاڑی ڈرائیور پر حملہ کیا تھا۔ ” کانس ٹاؤن ہال متاثرہ کے پیاروں سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور سٹی پولیس آفیسر کو مبارکباد دیتا ہے۔
ہمیں اس واقعے کے حوالے سے فرانسیسی زبان کی کئی میڈیا رپورٹس بھی ملیں۔ جس میں بتایا گیا کہ فیملی تنازعہ میں ایک شخص کو قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 10 جولائی کی رات 8 بجے کے قریب پلیس ڈیس اورینجرس پر واقع لا اسپےگیٹینو ریستراں کے قریب ایک پرتشدد سانحہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق چاقو سے مسلح ایک شخص نے اپنے سسر پر حملہ کیا اور اسکی گردن پر کئی وار کئے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ کہ فرانس میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر ایک شخص کو مسلمانوں نے قتل کر دیا ہے، گمراہ کن ہے ۔ کیونکہ قتل کا یہ واقعہ فیملی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔