سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ہندو باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی سے زبردستی شادی کر لی ہے۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ باپ نے سب سے پہلے بیٹی کو مسلمانوں اور لو جہاد کے نام پر ڈرایا۔ پھر بھی بیٹی کے نہ ماننے پر اسے بیچنے کی دھمکی دے کر خود اس سے شادی کر لی۔
ٹائیگر یادیو نامی یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہندو مذہب ہے۔ اپنی بیٹی کو پڑھایا اور کھلایا اور جوان کیا۔ بیٹی 18 سال کی ہوئی تو اسے مسلمان کے نام پر ڈرایا اور لو جہاد کے نام پر ڈرایا ۔ بیٹی جب نہیں ڈری تو اس سے کہا کہ مجھ سے شادی کر لو ورنہ میں تمہیں بیچ دوں گا۔ اس طرح ڈرا کر ایک ہندوباپ نے اپنی ہی بیٹی سے شادی کر لی۔
ایک اور یوزر نے اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے ایک لیڈر نے اپنی حقیقی بیٹی سے زبردستی شادی کر لی ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کو کی فریم میں کنورٹ کر ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو 31 جولائی 2022 کو ’ہارون بلوچ‘ نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ملا۔
اس ویڈیو کوغور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ 18 سیکنڈ پر ویڈیو میں ایک ڈس کلیمر دیا گیا ہے۔ اس ڈس کلیمر کے مطابق اس ویڈیو میں دیے گئے کنٹینٹ کو صرف انٹرٹینمینٹ کے مقصد کے لئے سمجھا جانا چاہئے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔ اس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی دوران ہمیں پتہ چلا کہ پاکستان سے متعلق واقعات کی ویڈیوز زیادہ تر ‘ہارون بلوچ’ نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔ اس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے ہندو باپ یا بی جے پی لیڈر کا اپنی حقیقی بیٹی سے شادی کرنے کا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔