Home / Misleading-ur / کیا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا – ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے؟

کیا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا – ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے؟

کیا وزیراعلی‌‎‏ یوگی آدتیناتھ نے کہا – ملک کے وسا‏‎‎‎ئل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے؟

سوشل میڈیا پراتر پردیش کے وزیرا‏علی یوگی آدتیناتھ کا ایک ویڈیوشیئر کر دعویٰ ‏ کیا جا رہا ہے کہ سی ایم یوگی  نے یوپی میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پے کی شکست کے بعد لہجہ بدل لیا ہے اور ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے ، یہ بیان دیا ہے  – اس ویڈیو میں سی ایم یوگی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘ آپ ملک کو مسلمان اور غیر مسلمان کے نام پرتقسیم کرنا چاہتے ہیں ، اقلیت اور اکثریت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں،ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے –

یوزرس ویڈیوشیئر کر لکھ رہے ہیں کہ اترپردیش میں بڑی شکست دیکھ لہجہ ہی بدل گیا-

    Link

 Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم  نے  وائرل ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا ہمیں یہ ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایکس ہینڈل پر 23 اپریل 2024 کو پوسٹ کیا ہوا ملا – اسمیں 3 منٹ 15 سیکنڈ پر وزیراعلی یوگی کہ رہے ہیں کہ جب ڈاکٹر من موہن سنگھ وزیر اغظم تھے تو انہوں نے کس کے اشارے پر کہا تھا کہ ملک کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے – آپ ملک کو مسلمان اور غیر مسلمان کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، ا‍‍‍قلیت اور اکثریت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں –

                                                   link on X

                                             اس کے علاوہ ہمیں یوٹیوب پر راجستھان پتریکا کے شارٹس ویڈیو میں سی ایم یوگی کا یہی بیان ملا ،جس میں انہوں نے کانگریس کی تنقید کرتے ہوۓ کہا تھا کہ آپ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں

Youtube link          

نتیجہ

ڈی فریک  کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سی ایم یوگی کا ویڈیو ایڈیٹیڈ ہے اور گمراہ کن دعوے کے  ساتھ شیئر کیا گیا ہے – سی ایم یوگی نے مسلمانوں کو لیکر ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا بلکہ وہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بیان کو دوہرا رہے تھے

Tagged: