سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پرکوشِک باسو نامی ایک یوزر نے دعویٰ کیا ہے کہ- ’سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی (CMIE) کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 45.4 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے بہت نقصان ہو رہا ہے۔ ملک کی خاطر ہمیں نعروں کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔ سیاست کو کنارے رکھنا چاہیے اور اصلاحی تدبیر کرنی چاہیے‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے کوشک باسو کے وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کیا۔ ہمارے فیکٹ چیک میں سامنے آیا کہ وائرل دعویٰ گمراہ کُن ہے۔
سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (CMIE) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ 2024 میں بھارت کی بے روزگاری کی مجموعی شرح 7.6 فیصد تک گر گئی ہے، نہ کہ نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 45.4 فیصد ہے۔ شہر کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے۔
حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح (UR) جنوری تا مارچ 2024 کے دوران 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کم ہو کر 6.7 فیصد ہو گئی۔
مزید برآں، تفحیص کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ دی اکنامک ٹائمس، بزنس اسٹینڈرڈ، اور دیگر میڈیا رپورٹس میں این ایس ایس او (نیشنل سیمپل سروے آفس) کے اعداد و شمار کی بنیاد پر حالیہ شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 6.7 فیصد بتائی گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے اعدادوشمارکے مطابق جنوبی افریقہ میں اس وقت عالمی سطح پر سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح تقریباً 33 فیصد ہے۔ یہاں نوجوانوں میں بے روزگاری 46 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
یہاں تک کہ بی بی سی نیوز اور بلومبرگ کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بے روزگاری کی شرح 33 فیصد ہے جو کہ ایکس یوزر کوشک باسو کے اس دعوے کو غلط قرار دیتی ہے کہ بھارت میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
حالانکہ باسو نے اپنے دعوے کی تائید میں کوئی ڈیٹا نہیں دیا ہے کہ بھارت میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 45.4 فیصد ہے یا یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔
نتیجہ:
CMIE، سرکاری اعداد و شمار اور میڈیا رپورٹس سمیت متعدد ذرائع سے فراہم، فیکٹ پر مشتمل اعداد و شمار کی بنیاد پر، یہ دعویٰ کہ بھارت کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 45.4 فیصد ہے اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے، غلط/Fake ہے کیونکہ حالیہ اعداد و شمار، شہری و دیہی بھارت میں بے روزگاری کی مجموعی شرح میں انحطاط کا اعلان کرتے ہیں جبکہ دیگر ممالک جیسے جنوبی افریقہ میں فی الحال بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہونے کی جانب اشارہ کناں ہیں۔