Home / Featured / کیا راہل گاندھی نے کہا- کشمیر، پاکستان کو دے دینا چاہیے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

کیا راہل گاندھی نے کہا- کشمیر، پاکستان کو دے دینا چاہیے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کشمیر، پاکستان کو دیے جانے کا بیان دیا ہے۔ اے بی پی نیوز کے بریکنگ نیوز کے اسکرین شاٹ میں ٹیکسٹ لکھا گیا ہے کہ- ’کشمیر پاکستان کو دے دینا چاہیے-راہل گاندھی‘

سوشل میڈیا پر منوج شریواستو نامی ایکس یوزر (@ManojSr60583090) نے اسے شیئر کیا ہے۔ 

ManojSr 

فیکٹ چیک: 

DFRAC ٹیم نے اے بی پی نیوز کے اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے بیان کو گوگل پر سرچ  کیا۔ ہمیں راہل گاندھی کا یہ بیان نہیں ملا۔

google

اس کے بعد ہماری ٹیم نے اے بی پی نیوز کی ویب سائٹ وزٹ کی اور یہاں سرچ بار میں راہل گاندھی کے اس بیان کو سرچ کیا مگر ہمیں یہاں بھی کشمیر پر ان کا ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔ 

abplive.com

DFRAC ٹیم نے ایکس پر ایڈوانسڈ سرچ بھی کیا، مگر ہمیں اے بی پی نیوز کی نشر/شائع کردہ ایسی کوئی نیوز نہیں ملی۔

twitter.com

مزید بر آں ہماری ٹیم نے اسکرین شاٹ کوfotoforensics.com پر سرچ کیا، ٹیم نے پایا کہ یہ اسکرین شاٹ ایڈٹ کرکے بنایا گیا ہے۔ 

fotoforensics.com

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل اسکرین شاٹ ایڈیٹیڈ/Fake ہے، اس لیے منوج شریواستو (@ManojSr60583090) کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: