سوشل میڈیا (instagram) پر شیئر کیے جا رہے ایک ویڈیو میں PM مودی کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کوئی، کسی بھی ذات کا ہو، کسی بھی طبقے کا ہو، کسی بھی کمیونٹی کا ہو، اس کو ہماری حکومت کے منصوبوں سے فائدہ ملنا طے ہے۔
اس کے بعد ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے فری ریچارج اسکیم نافذ کی ہے، جس کے تحت آپ کو 2 سال کے لیے ریچارج بالکل فری دیا جائے گا۔ اگر آپ ریچارج ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں تو گوگل میں ’کرپٹو پُر‘ سرچ کرکے اس ویب سائٹ پر آ کر یہاں سرچ بار میں ’فری ریچارج‘ سرچ کریں۔ پھر جو پوسٹ آئے گا، اس میں نیچے جا کر، اپنا موبائل نمبر اور آدھار نمبر ڈال دیجیے، آپ کا فری ریچارج ایکٹیویٹ ہو گیا۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے ویڈیو میں دعویٰ کیے گئے دو سال کے لیے فری ریچارج اسکیم کے بارے میں سرچ کیا۔ ہمیں حکومت کی جانب سے شروع کی گئی کوئی ایسی اسکیم نہیں ملی، جس کے تحت ہر شہری کو محض موبائل اور آدھار نمبر دینے سے دو سال تک فری ریچارج دیے جانے کا وعدہ ہو۔
واضح ہو کہ رہ رہ کر سوشل میڈیا پر اس طرح کے دعوے کیے جاتے ہیں، جن کا فیکٹ چیک پڑھنے کیے لیے ہماری ویب سائٹ https://dfrac.org/ur/ وزٹ کر سکتے ہیں اور اپنا پرسنل ڈاٹا دینے سے محتاط رہیں، یہ آن لائن فِشِنگ/فراڈ ہو سکتا ہے۔
dfrac
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں حکومت ہند کی جانب سے 2 سال کے لیے فری ریچارج اسکیم شروع کیے جانے کا دعویٰ غلط ہے، کیونکہ ابھی تک حکومت نے ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی ہے۔