کشن گنج سے رکن پارلیمنٹ اور INDIA اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر محمد جاوید کی ایک پریس رلیز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس پریس رلیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد جاوید نے لوک سبھا الیکشن کے لیے AIMIM کے امیدوار اخترالایمان کی حمایت کی ہے۔ اس پریس رلیز کو بہار کانگریس کمیٹی کے لیٹرہیڈ پر لکھا گیا ہے۔
اس پریس رلیز کا مضمون ہے،’میں کشن گنج سے کانگریس کا امیدوار ڈاکٹر جاوید، آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کشن گنج میں مسلم ووٹ آپس میں تقسیم ہو رہا ہے اور اس کا سیدھا فائدہ بی جے پی کو جائے گا۔ اس لیے کانگریس اور راجد (آر جے ڈی) نے اس بار AIMIM کے امیدوار اختر الایمان کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ایک بار پھر آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ کشن گنج میں بی جے پی اور جدیو (جے ڈی یو) کو ہرانے کے لیے 26 اپریل کو پتنگ کے نشان پر بٹن دبا کر اختر الایمان کو کامیاب کریں‘۔
Viral Press Release
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے ڈاکٹر محمد جاوید کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چیک کیا۔ ٹیم کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ ایک ویڈیو ملا، جس میں محمد جاوید نے وائرل پریس رلیز کو فیک قرار دیا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے محمد جاوید کے فیس بُک پیج پر لکھا گیا ہے،ؔمیرے نام سے ایک فیک لیٹر سرکولیٹ کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے اور کانگریس اور مجھے بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ اس پر دھیان نہ دیں اور کانگریس کو ووٹ کریں۔ میں ان لوگوں پر لیگل ایکشن لوں گا‘۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد جاوید نے سوشل میڈیا پر فیک پریس رلیز شیئر کرنے والوں کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔
نتیجہ:
زیر نظرDFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل پریس رلیز جعلی/Fake ہے، کیونکہ وائرل پریس رلیز کو محمد جاوید نے فیک قرار دیا ہے۔