سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار عامر خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عامر خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بھارت کا ہر شہری لَکھپتی ہے اور ہر بھارتی کے پاس کم از کم 15 لاکھ ہونے چاہیئیں۔ اگر آپ کے پاس یہ رقم نہیں ہے تو جملےبازوں سے محتاط رہو۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا’بھارت کا ہر شہری لکھپتی ہے۔ کیونکہ سب کے پاس کم سے کم 15 لاکھ تو ہونے ہی چاہیئیں! کیا کہا آپ آپ کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ نہیں ہے۔ تو آپ کے 15 لاکھ گئے کہاں؟؟؟ تو ایسے جملے بازوں سے رہے خبردار۔ نہیں تو ہوگا تمھارا بڑا نقصان‘۔
واضح ہو کہ اس ویڈیو کو کئی دیگر یوزرس کی جانب بھی شیئر کیا گیا ہے، جسے یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی اور پایا کہ عامر خان کا یہ وائرل ویڈیو، ایڈٹ کیا گیا ہے۔ در اصل عامر خان کا یہ ویڈیو، انہی کے ٹی وی شو ’ستیہ میو جَیتے‘ کے ایک ایپی سوڈ کا پرومو ویڈیو ہے، جسے ’ستیہ میو جَیتے‘ کے یوٹیوب چینل پر 30 اگست 2016 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ا
اس پرومو میں عامر خان کہتے ہیں،’دوستو! اگر آپ سوچتے ہیں کہ بھارت ایک غریب ملک ہے، تو آپ بالکل غلط سوچتے ہیں۔ کیونکہ یہاں کا ہر ایک شہری کروڑپتی ہے۔ ہر ایک کے پاس کم سے کم ایک کروڑ ہونے چاہیئیں۔ کیا کہا؟ آپ کے پاس یہ رقم نہیں ہے۔ تو کہاں گئے آپ کے 1 کروڑ روپیے؟ جانیے! اس سنڈے صبح 11 بجے‘۔
قابل ذکر ہے کہ ستیہ میو جَیتے کے ایکس ہینڈل ’@satyamevjayate‘ سے اس پرومو ویڈیو کو 23 مارچ 2014 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا،’آپ کے ایک کروڑ روپیے کہاں غائب ہو گئے؟ جانیے #ستیہ_میو_جَیتے کے آج کے ایپی سوڈ میں @StarPlus پر صبح 11 بجے‘۔ (اردو ترجمہ)
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ عامر خان کے ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اوریجینل ویڈیو عامر خان کے شو ’ستیہ میو جَیتے‘ کا ایک پرومو ویڈیو ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔