سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو TV ڈبیٹ کے دوران دو گیسٹ آپس میں لڑ پڑتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر جم کر لات-گھوسے چلا رہے ہیں۔
یوزرس کا دعویٰ ہے کہ منی پور پر بحث کے دوران کانگریس بمقابلہ بی جے پی میں بڑی فائٹ دیکھنے کو ملی۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
ٹی وی 9 بھارت ورش کی جانب سے فروری 2019 کویوٹیوب پر اپلوڈ اس ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ- افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ایک نیوز چینل کے شو کے دوران طالبان، امریکہ اور افغان حکومت کے مابین بات چیت سے متعلق ڈبیٹ کے دوران، دو گیسٹ باہم مار پیٹ پر اتر آئے۔ انہوں نے ایک دوسرے پر جم کر پے در پے حملے کیے۔
ndtv نے بھی اس ویڈیو پر نیوز شائع کی تھی، جس کا عنوان تھا،’لائیو ڈبیٹ کے دوران آپس لڑ گئے گیسٹ، آپس میں کی مارپیٹ‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ٹی وی ڈبیٹ کے دوران مار پیٹ کا وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو افغانستان کا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔