سوشل میڈیا (@WhatsApp, @instagram & @YouTube) پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں اوپر سرخی کے طور پر اردو میں لکھا ہے،’اسرائیل حامی، فلسطین کا غدار، یہودی ماں کا بیٹا محمد بن سلمان‘۔ ساتھ ہی اردو اور انگریزی زبان میں نیچے سب ٹائٹل بھی آ رہا ہے۔
Whatsapp’s forward screenshot
اس ویڈیو میں ایک شخص سعودی عرب کے کراؤن پرنس MBS کے بارے میں کہہ رہا ہے کہ- تیسرے شخص جن کی ہم توقیر کرنا چاہتے ہیں، وہ ہیں سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان بن عبد العزیز السعود۔ کیونکہ مسلم دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں ہے، جس نے مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور یہودیوں سے رشتے قائم کرنے کے فیصلوں کی حمایت کی ہو۔
وہ کہتا کہ- تعلیمی اداروں میں یہودیوں سے دوستی کا نیا نظام، یہاں تک کہ مساجد اور مولویوں کو یہودیوں کے خلاف بولنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ اب انھیں، جہاد یا یہودیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔
ویڈیو میں اس شخص کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ- جب میں کراؤن پرنس کے ساتھ تھا تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ یہودی لوگوں کو سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی ماں خود ایتھوپیائی یہودی ہیں۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے اس دعوے کی جانچ-پڑتال کی کہ کیا کراؤن پرنس MBS کی ماں یہودی ہیں؟
ہم نے گوگل پر متعلقہ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کی ویب سائٹ کی جانب سے شائع ایک آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ- MBS، سعودی کنگ سلمان بن عبد العزیز کی تیسری بیوی فہدہ بنت فلاح ابن سلطان کے بیٹے ہیں۔
اس کے بعد ہماری ٹیم نے ’فہدہ‘ کے بارے میں سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو ویب سائٹ marefa.org پر عربی زبان میں MBS کی ماں کے بارے مختصر تعارف ملا۔
فہدہ بنت فلاح آل حثلين، عجمان قبیلے سے ہیں۔ ان کی ماں منیرہ بنت عبد اللہ ہیں اور ان کے اجداد عجمان قبیلے کے زعماء ہیں۔
وکیپیڈیا پر فراہم معلومات کے مطابق- عجمان، خلیجِ عرب کے ساحل پر سب سے اہم بدو قبائل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ عجمان قبیلہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت میں پھیلا ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2018 میں امریکی میڈیا NBC News کی جانب سے شائع رپورٹ کے مطابق- ایک درجن سے زائد سابق اور موجودہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کراؤن پرنس MBS نے اقتدار پانے کے لیے اپنی ماں کو اپنے والد کنگ سلمان سے الگ، نظر بند رکھا تھا اور ان کے والد کو یہ خبر نہیں تھی کہ اس کے پیچھے ان کے بیٹے کا ہی ہاتھ ہے۔
اگر کراؤن پرنس MBS کی ماں یہودی ہیں، اور وہ اسرائیل کی خاطر فیصلوں کو متاثر کر رہے ہیں تو انھیں اپنی ماں سے خطرہ کیوں محسوس ہوا؟
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد MBS کی ماں فہدہ بنت فلاح آل حثلین، ایک عرب قبیلہ، عجمان سے ہیں۔ اس لیے وائرل ویڈیو میں انھیں یہودی بتائے جانے کا دعویٰ غلط ہے۔