سوشل میڈیا پر @UPTakOfficial کا ایک سکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں لکھا ہے،’لوک سبھا الیکشن سے قبل اکھیلیش یادو کو یادو سماج کی بڑی وارننگ ملی ہے، سماجوادی پارٹی کے مسلم امیدوار دینے پر یادو سماج نے بی جے پی کی حمایت کرنے کی وارننگ دی ہے‘۔
اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے @TimesBsp نے لکھا،’یادو سماج کا اکھیلیش یادو کو واررنگ، کہا اگر مسلم امیدوار دیا تو کریں گے بی جے پی کی حمایت‘۔
Source: X
قابل ذکر ہے کہ اسکرین شاٹ @IBANEWSofficial سمیت کئی یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے۔
Source: X
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے وائرل اسکرین شاٹ کی جانچ-پڑتال کے لیے @UPTakOfficial ہینڈل پر کچھ کی-ورڈ کو ایڈوانس سرچ کیا۔ لیکن ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔ اس کے بعد ہماری ٹیم نے وائرل اسکرین شاٹ میں استعمال کیے گئے چاروں ہیشٹیگ کو سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ ان ہیشٹیگ کے ساتھ 22 مارچ 2024 کو محض ایک پوسٹ کیا گیا ہے۔
اس ٹویٹ میں خبر دی گئی ہے کہ ’لوک سبھا الیکشن سے قبل اکھیلیش یادو کو ملا ایک اور جھٹکا، جنوادی پارٹی سوشلسٹ نے ایس پی کے ساتھ اپنا اتحاد توڑ دیا ہے اور یوپی کی 27 سیٹوں پر تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں ہماری ٹیم نے ’یو پی تک‘ کی ویب سائٹ پر بھی کی-ورڈ ’اکھیلیش یادو کو یادو سماج کی بڑی وارننگ‘ کو سرچ کیا، تاہم ویب سائٹ پر ایسی کوئی نیوز اپلوڈ نہیں ملی۔ ساتھ ہی وائرل اسکرین شاٹ میں ہندی زبان کی کچھ غلطیاں بھی ہیں۔
علاوہ ازیں ہماری ٹیم نے ’یو پی تک‘ کی ویب سائٹ پر بھی کی-ورڈ ’اکھیلیش یادو کو یادو سماج کی بڑی وارننگ‘ کو سرچ کیا، تاہم ویب سائٹ پر ایسی کوئی نیوز اپلوڈ نہیں ملی۔ ساتھ ہی وائرل اسکرین شاٹ میں ہندی زبان کی کچھ غلطیاں بھی ہیں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ @UPTakOfficial کا وائرل اسکرین شاٹ ایڈیٹیڈ ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔