سوشل میڈیا پر سپریم کے چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) ڈی وائی چندر چوڈ کے بیان کا ایک گرافیکل پوسٹر وائرل ہو رہا ہے۔ اس پوسٹر میں CJI کے حوالے سے لکھا گیا ہے-’بھارتی جمہوریت سپریم کورٹ زندہ باد۔ ہم لوگ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں بھارت کے آئین اور بھارت کی جمہوریت کو بچانے کی۔ لیکن آپ سب کا تعاون بھی اس کے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے، سب عوام ایک ہو کر سڑکوں پر نکلو اور حکومت سے اپنے حق کے سوال کرو۔ یہ تاناشاہ حکومت تم لوگوں کو ڈرائے گی، دھمکائے گی لیکن تمھیں ڈرنا نہیں ہے۔ حوصلہ رکھو اور حکومت سے اپنا حساب مانگو، میں تمھارے ساتھ ہوں: ڈی وائی چندرچوڈ (چیف جسٹس)‘۔
اس گرافیکل پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے تنویر رنگریز نامی یوزر نے لکھا،’کتنی پیاری اپیل؟ ڈی وائی چندرچوڈ جی کو سیلیوٹ تو بنتا ہے‘۔ اس پوسٹ کو 3800 سے زیادہ لائکس اور 1800 سے زیادہ ری-پوسٹ کیا گیا ہے۔
زیر بحث گرافیکل پوسٹر کو کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے، جسے یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک
DFRAC کی ٹیم نے وائرل بیان کے تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا، لیکن ہمیں CJI چندرچوڈ کا ایسا کوئی بیان نہیں ملا اور نہ اس بیان کے تناظر میں کوئی میڈیا رپورٹ ملی۔ البتہ ہمیں لائیو لاء کے ایکس ہینڈل ’@LiveLawIndia‘ سے کیے گئے ایک پوسٹ میں سپریم کورٹ کے محکمہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری ایک پریس رلیز ملی، جس میں وائرل پوسٹر کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ CJI چندرچوڈ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر CJI چندر چوڈ کے بیان کا وائرل گرافیکل پوسٹر فیک ہے۔ CJI چندرچوڈ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط/Fake ہے۔