سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں بِگ باس 17 کے فاتح؛ منور فاروقی کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔
SocialTok Media نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے، کیپشن ہنگلش میں لکھا،’Jabalpur Me #BiggBoss17 Ke Winner #MunawarFaruqui Ki Hui Pitai !‘
X Post Archive Link
وہیں، دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی یہی ویڈیو پوسٹ کرکے کامیڈین منور فاروقی کے بارے میں یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے بعض کی-فریم کو ریورس سرچ کیا اور پایا کہ یہی ویڈیو فیس بُک یوزر Democritic کی جانب سے 3 جنوری 2021 کو پوسٹ کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین منور فاروقی کو ایک شو کے دوران ہندو سخت گیر بھیڑ نے مارا پیٹا۔ انھیں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع تُکوگنج پولیس تھانے میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ان پر حملہ کرنے والوں پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
وائرل ویڈیو ’VIRAL MARATHI NEWS MAHARASHTRA‘ نے بھی 2 جنوری 2021 کو یوٹیوب شارٹ میں پوسٹ کیا ہے۔
وہیں، 2021 میں منور فاروقی کی گرفتاری سے متعلق میڈیا رپورٹس بھی ہیں جبکہ DFRAC ٹیم کو کامیڈین کے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر بھی ان کے ساتھ جبل پور میں مارپیٹ ہونے کے واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں ملا۔
twitter, instagram, scroll.in & indiatimes
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جبل پور میں کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ مار پیٹ ہونے کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو اندور کا ہے اور یہ سنہ 2021 کا واقعہ ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔