سوشل میڈیا پلیٹ فارم (WhatsApp) پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ آئندہ 2024 کے عام انتخابات کا بیورا اس طرح ہے:
12مارچ 2024 کو نوٹیفیکیشن آئے گا، 28 مارچ کو پرچۂ نامزدگی بھرے جائیں گے، 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، 22 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، نتائج آئیں گے اور 30 مئی کو نئی حکومت بنے گی۔
انل ریلان سمیت کئی سوشل میڈیا یوزرس نے ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
وہیں، پورٹل aimamedia کی جانب سے بھی 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے متعلق ایسا ہی دعویٰ کیا گیا ہے۔
Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کے تناظر میں DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ سرچ کیے۔ اس دوران ٹیم کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک پوسٹ ملا۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے شیڈول سے متعلق واٹس ایپ پر ایک فرضی میسج شیئر کیا جا رہا ہے۔ کمیشن کی جانب سے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
نیز، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اس پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ابھی تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط/Fake ہے۔