سوشل میڈیا پر ’ایکس پوسٹ‘ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’بی جے پی کے کلیدی ووٹر ہیں ہندو لڑکے۔ سبھی مسلم لڑکیوں سے گذارش ہے کہ اگلے 6 مہینے تک ہندو لڑکوں کو پریم جال میں پھنساؤ پھر کانگریس کو ووٹ دینے کے لیے مناؤ، جس سے بی جے پی کو شکست فاش ہوگی‘۔
انصار احمد علی (@Ansar2ali2) نامی ایکس یوزر کے پوسٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر سید رضوان احمد نے لکھا،’یہ کیسا ماسٹر اسٹروک ہے یار‘۔
X Post Screenshot
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے متذکرہ بالا بیان کی جانچ-پڑتال کی اور پایا کہ @Ansar2ali2 نامی ہینڈل فی الحال ایکٹیو نہیں ہے اور اس ہینڈل سے کیے گئے پوسٹ میں جس تصویر کو استعمال کیا گیا ہے وہ مولانا شہاب الدین رضوی کی ہے جو انہی کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔
واضح ہو کہ مولانا شہاب الدین رضوی آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر اور آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سکریٹری ہیں۔
علاوہ ازیں ہم نے پایا کہ مولانا شہاب الدین رضوی کی اس تصویر کے ساتھ کئی میڈیا رپورٹس بھی ہیں۔
Source: Dainik Jagran
بعد ازاں ہماری DFRAC ٹیم نے متذکرہ بالا وائرل بیان سے متعلق تصدیق و تکذیب کی غرض سے مولانا شہاب الدین رضوی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ان کی تصویر کو غلط استعمال کیا گیا ہے۔
مزید برآں انہوں نے DFRAC ٹیم سے کہا کہ وہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی (کاروائی) کریں گے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ مولانا شہاب الدین رضوی کی تصویر کو غلط استعمال کرکے @Ansar2ali2 نامی فیک ایکس اکاؤنٹ بنا کر فیک پوسٹ کیا گیا تھا، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اورگمراہ کُن ہے۔