سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں کچھ لوگ قومی پرچم ترنگے کی توہین کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یوزرس سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے ترنگے کی توہین کرنے والے کسان کیسے ہو سکتے ہیں۔
بھارت تک نامی ایکس یوزر نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا،’ملک کے ترنگوں کو پیروں سے مارنے والے کسان کیسے ہو سکتے ہیں؟ جنھیں اپنے قومی پرچم، اپنے ملک کے ترنگے کا احترام کرنا نہیں آتا، وہ کسان کیسے ہو سکتا ہے؟#FarmerProtestInDelhi‘۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کچھ کی-فریم کو ریورس سرچ کیا تو ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں، جن کے مطابق ویڈیو بھارت کا نہیں ہے۔
کینیڈا میں کچھ خالصتانی علاحدگی پسندوں نے گذشتہ برس 2023 میں ترنگے کی توہین کی تھی۔ انہوں نے ترنگے میں گیند باندھ کر اسے کِک مارا تھا۔
X Post Archive Link
قابل ذکر ہے کہ اس تناظر میں تفتیش و تفحیص کے دوران DFRAC ٹیم نے پایا کہ خالصتان حامیوں نے جولائی 2023 میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ترنگے کی توہین کی تھی۔ ہندوستانیوں نے قومی پرچم کے ساتھ ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانہ کے باہر خالصتانی مظاہرین کا مقابلہ کیا تھا۔
غور طلب ہے کہ @bharattak_ اور @Bharat__Tak دو مختلف @X اکاؤنٹس ہیں۔ پہلا میڈیا کمپنی انڈیا ٹوڈے کا حصہ ہے، جبکہ دوسرا @bharattak_ کا پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں، کینیڈا کا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس اسے گمراہ کُن دعوے کے تحت شیئر کیا جا رہا ہے۔