Home / Misleading-ur / کسان تحریک میں سکھوں کے بھیس میں تبلیغی جماعت کے مولانا ہو گئے شامل؟ جانیں، وائرل تصویر کی حقیقت

کسان تحریک میں سکھوں کے بھیس میں تبلیغی جماعت کے مولانا ہو گئے شامل؟ جانیں، وائرل تصویر کی حقیقت

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے مولانا، پگڑی پہن کر سکھ کے بھیس میں #KisanAndolan2024 میں شامل ہو گئے ہیں۔ 

یوزرس لکھ رہے ہیں کہ کسان تحریک میں کئی ایسے بھی سردار نظر آئے جو بغیر مونچھ کے ہیں، در اصل یہ سبھی تبلیغی جماعت کے مولانا ہیں۔

X Post Archive Link

X Post Archive Link

فیکٹ چیک: 

DFRAC ٹیم نے وائرل تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ فیس بک پیج Hindustan LIVE Farhan Yahiya پر 20 نومبر 2020 براڑی کے نِرَنکاری میدان، سنگھو بارڈر سے لائیو کیے گئے ویڈیو میں 7:29 منٹ پر وائرل تصویر میں نظر آنے والے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی مونچھیں ہیں۔ 

facebook

علاوہ ازیں کئی بار اس شخص کو مونچھوں کے ساتھ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

عیاں رہے کہ سنہ 2020 میں کسان تحریک کے وقت بھی متذکرہ بالا دعوے کے ساتھ کسان کی یہی تصویر وائرل ہو چکی ہے۔ 

نتیجہ: 

dfrac

زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس جس تصویر کو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ #KisanAndolan2024 میں تبلیغی جماعت کے مولانا، بغیر مونچھ کے سکھ کے بھیس میں نظر آ رہے ہیں، غلط ہے کیونکہ اصل تصویر میں مونچھ ہے نیز، وائرل تصویر پرانی (2020) اور ایڈیٹیڈ/#Fake ہے۔

Tagged: