سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں عرب کے شیخ اسکول میں بچیوں سے ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ – سعودی عرب میں بلا حجاب لڑکیوں کا اسکول چل رہا ہے۔ وہ، سیکولر لوگوں سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا سعودی عرب میں اسلام خطرے میں ہے؟
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
وہیں، ایک ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ- بدلتا سعودی عرب- سعودی عرب میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے ولیعہد محمد بن سلمان کے آنے کے بعد وہاں کے اسکولوں میں لڑکیوں کو اب حجاب سے آزاد کر دیا گیا ہے، اس ویڈیو میں لڑکیاں بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے بعض کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو ویب سائٹ heikhmohammed.ae پرایک نیوز آرٹیکل ملا۔
نیوز کے مطابق 10 دسمبر 2017 کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بی راشد المکتوم نے 2017-2018 تعلیمی سال کے آغاز پر کئی اسکولوں کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر وہ لڑکوں کے ’المکتوم پرائمری اسکول‘ اور لڑکیوں کے ’جمیرہ ماڈل‘ اسکول گئے، جہاں انھوں نے چند درسگاہوں (کلاسز) کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ سے گفتگو کی اور اسکول کی جانب سے دی جانے والی سہولیات و سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو 2017 کا ہے اور یہ سعودی عرب کا نہیں ہے۔ اس میں دبئی کے حکمراں شیخ المکتوم نظر آ رہے ہیں نہ کہ ولیعہد محمد بن سلمان۔ لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔