سوشل میڈیا پر ایک گرافیکل امیج شیئر کیا جارہا ہے، جس میں سونیاگاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے امیج کے ساتھ لکھا ہے کہ – کیا کسی نے گاندھی خاندان کو ہندو تیوہار مناتے دیکھا ہے؟ نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی دیکھے گا کیونکہ گاندھی خاندان ہندوستان کی تہذیب و تیوہار کو نہیں مانتا۔
ونود نامی ایکس یوزرس نے اس گرافیکل امیج کو پوسٹ کیا ہے، جس میں لکھا ہے،’’ان سوالوں کا جواب ضرور سوچیں! گاندھی خاندان کو کوئی ہندو تیوہار مناتے دیکھا ہے؟ گاندھی خاندان کو کبھی یوگا کرتے دیکھا ہے؟ پرینکا گاندھی کو کبھی راہل کو راکھی باندھتے دیکھا ہے؟ الیکشن کے علاوہ کبھی گاندھی خاندان کو مندر جاتے دیکھا ہے؟ نوراتر پر بھوکے رہتے کبھی دیکھا ہے؟ ان کے گھر کی تصویروں میں کبھی بھگوان کی اتصویر کو دیکھا ہے؟ نہ دیکھا ہے، نہ کبھی دیکھے گا، کیونکہ یہ ہندوستان کی تہذیب و تیوہار کو مانتے ہی نہیں‘‘۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں بعض کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ ہمیں تیوہار (مکر سنکرانتی کی پوجا اور ہولی وٖغیرہ) کے موقع پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سمیت گاندھی خاندان کے افراد کی کئی تصاویر ملیں، جو میڈیا ہاؤسز کی جانب سے شائع کی گئی ہیں۔
deccanchronicle, gettyimages, livemint, indianexpress & dnaindia
میڈیا رپورٹس کے مطابق- بابا رام دیو نے 2019 میں گاندھی خاندان کی تعریف کرتے ہوے بیان دیا تھا کہ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی اکثر یوگ کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس میں مکر سنکرانتی کی پوجا، ہولی اور دشہرا کے موقع پر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ہندو دھرم میں رکشا بندھن بھائی بہن کا تیوہار بہت اہم مانا جاتا ہے۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے گذشتہ برس اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ بچپن کی نایاب تصویر شیئر کی تھی، جسے میڈیا نے کوریج دیی تھی۔
نتیجہ:
زیر نظرDFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت گاندھی خاندان ہندوستان کے تیوہار کو مناتے ہیں۔ اس لیے وائرل گرافیکل تصویر میں، گاندھی خاندان کے متعلق تیوہار نہ منائے جانے کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔