سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جسے یوزرس اس دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں کہ ہلدوانی تشدد کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور متعدد یوٹیوب چینلوں پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے چاندنی نامی ایک یوزر نے لکھا،’بی جے پی کے ذریعہ بنائے گیے بھارت کے ہلدوانی، اتراکھنڈ میں مسلمانوں پر لاٹھیاں برساتی ہوئی آئینی پولیس۔ #HaldwaniRiots #Haldwani‘
Source: X
وہیںِِ، کئی یوزرس نے اسے ہلدوانی لاٹھی چارج کا بتا کر شیئر کیا ہے۔
Ganpati Awasthi, Sheela Bisht & Negi Pahadi UK
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے ویڈیو کے مختلف کی-فریم کو ریوس سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ کئی یوزرس نے اسے گھاٹ کوپر، ممبئی میں مفتی سلمان ازہری کے حامیوں پر لاٹھی چارج کیے جانے کے دعوے کے تحت شیئر کیا ہے۔
کئی یوزرس نے اسے 7 فروری 2024 بدھ کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان میں پوسٹ کیا تھا، جبکہ میڈیا رپوٹ کے مطابق تشدد 8 فروری، بروز جمرات کی شام کو ہوا تھا، جس سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو ہلدوانی میں تشدد بھڑکنے سے ایک دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا۔
Source: VINI & Prashant Deshmukh
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے #فیکٹ_چیک سے واضح ہے کہ ہلدوانی تشدد کے حوالے سے وائرل ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔