سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی کی منھ بھرائی پالیسی کے سبب مغربی بنگال میں پولیس بھرتی میں صرف مسلم امیدوار ہی سلیکٹ کیے گئے۔ اس دعوے کی تائید میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے پوسٹ کو نقل کیا گیا ہے۔
ویجے شکلا نامی ایکس یوزر نے لکھا – ممتا بانو کا حقیقی چہرا سامنے آیا، پولیس بھرتی میں سارے مسلم بھرتی کیے، سرکاری اسپتال میں سارے ڈاکٹر مسلم، پھر بھی اگر بنگال کے ہندو ممتا بانو کی پارٹی کو کو ووٹ دیتے ہیں تو ڈوب مرو آپ کا ضمیر مر چکا ہے‘۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نےفیکٹ_چیک میں پایا کہ پولیس بھرتی کی وائرل لسٹ OBC کٹیگری کی لسٹ کا ایک حصہ ہے۔ اب آپ کو بتا تے ہیں کہ یہ سارا معاملہ کیا ہے؟ در اصل وائرل لسٹ ایس آئی (آرمڈ اور اَن آرمڈ برانچ) عہدوں کے لیے ہوئی بھرتی کی ہے، جس کے لیے تمام طبقوں کے امیدواروں کا انتخاب ہوا تھا۔
آئیے، اب ہم آپ کو ریزرویشن کا حساب-کتاب سمجھاتے ہیں۔ در اصل صوبے میں OBC کٹیگری کے دو ڈیویژن ہے، 1-او بی سی (اے) اور 2- او بی سی (بی)۔ او بی سی (اے) کی 80 ذاتوں میں سے 72 ذاتوں کا تعلق مسلم طبقات سے ہے۔ اور او بی سی (بی) کے 91 ذاتوں میں سے 40 ذاتوں کا تعلق بھی مسلمانوں سے ہے۔
اسی لیے جو لسٹ وائرل ہوئی تھی، وہ او بی سی (اے) یوبی کی تھی اور اس میں 90 فیصد مسلم ذاتیں آتی ہیں اسی وجہ سے اس میں مسلم امیدوار زیادہ نظر آرہے ہیں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ مغربی بنگال میں پولیس بھرتی میں صرف مسلم امیدوار کو سلیکٹ کیے جانے کا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔