سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس دعوے کے تحت شیئر کیا گیا ہے کہ اترپردیش کے ضلع چندولی میں مقامی افراد نے ایک دکان کے اندر رکھی 300 سے زائد EVM اور VVPAT کو پکڑا ہے۔ یوزرس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ قرار دے رہے ہیں۔
متذکرہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گجر نامی یوزر نے لکھا،’مقام-چندولی، اترپردیش #جمہوریت سے کھلواڑ! مقامی افراد نے ایک دکان کے اندر رکھے 300 سے زیادہ ای وی ایم مشین پکڑے #IndiaAgainstEvm۔‘
Archive Link X
ایک دیگر یوزر نے اس ویڈیو کو بھی شیئر کیا ہے۔
Source: X
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی۔ ساتھ ہی بعض کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کرنے پر ہمیں چندولی کے ڈی ایم اور چندولی پولیس کے آفیشیل ایکس ہینڈل پر اس ویڈیو کے تناظر میں متعدد پوسٹ ملیں۔
چندولی ڈی ایم نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی تفتیش کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو 2019 کے لوک سبھا الیکشن کا ہے، جب سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں VVPAT کو شفٹ کیا گیا تھا۔ اس وقت کسی بھی طرح بے ضابطگی نہیں برتی گئی تھی۔
Source: DM Chandauli
چندولی ڈی ایم نے ایک دیگر پوسٹ میں بتایا کہ ویڈیو شیئر کرنے والے یوزرس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
Source: DM Chandauli
قابل ذکر ہے کہ چندولی پولیس کے آفیشیل ایکس ہینڈل سے بتایا گیا ہے کہ یہ خبر گمراہ کُن ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو 2019 کے عام انتخابات کے دوران کا ہے، جب مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں VVPAT کو شفٹ کیا جا رہا تھا، لہٰذا یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس، اس ویڈیو کو گمراہ کُن دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں۔