سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ۔ اس میں کچھ لوگ ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ واردات راجستھان کے ضلع الور کا ہے، جہاں مسلمانوں نے ہندؤں کو گھر میں گھس کر لاٹھی ڈنڈوں سے کیا مارا۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے بعض کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ اس بابت ہمیں متعدد میڈیا رپورٹس ملیں، جن کے مطابق وائرل ویڈیو خاندان کے فریقین کے باہم پشتینی زمین اور مکان کی تقسیم سے متعلق جھگڑے کا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
patrika, bhaskar & 1stIndiaNews
ہندی اخبار پتریکا کی نیوز کے مطابق تھانہ غازی قصبے کے قریب خاکسیہ کی ڈھانی میں جمعرات کی شام کو پستینی زمین و مکان سے متعلق ایک ہی خاندان کے دو فریقوں میں جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، جس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ماحول پُرامن بنا کر زخمی افراد کو سی ایچ چی تھانہ غازی پور لایا گیا، جہاں فرسٹ ایڈ کے بعد ڈاکٹر نے سنگین طور پر چار زخمی افراد کو الور ریفر کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ الور پولیس نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ – ویڈیو پرانا ہے اور دونوں فریق ایک ہی (ہندو) خاندان کے ہیں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے، کیونکہ اس میں ہندو-مسلم کا کوئی اینگل نہیں ہے ۔