’اگر رام مندر بنا تو ملک چھوڑ دوں گا‘ منور رانا کا فرضی بیان وائرل 

Fact Check Fake Featured

14 جنوری 2024 کو عالمی شہرت یافتہ ملک کے معروف شاعر منور رانا کا انتقال ہو گیا۔ ایک طرف پورا ملک ان کی موت کی خبر سن کر سوگ میں ڈوب گیا۔ PM مودی سمیت مختلف شعبوں کی ہستیوں نے اظہارِ رنج و غم کیا تو وہیں، سوشل میڈیا پر کیپشن ’منور رانا تو بس جھانکی ہے، کپل سبل ابھی باقی ہیں‘ کے تحت ایک گرافیکل امیج وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں 71 سال کی عمر میں مشہور شاعر منور رانا کے انتقال کی خبر کے ساتھ لکھا ہے،’کھرا سونا انسان ہے، بولا تھا کہ اگر مندر بنا تو دیش چھوڑ دونگا!‘

دلیپ کمار سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے گرافیکل امیج شیئر کیا ہے۔ 

X Archive Post Link 

X Archive Post Link 

X Archive Post Link 

X Archive Post Link 

فیکٹ چیک: 

رام مندر پر وائرل گرافیکل امیج میں لکھے منور رانا کے بیان کے تناظر میں DFRAC ٹیم نے گوگل پر مختلف کچھ کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا مگر ہمیں کہیں ایسی کوئی نیوز نہیں ملی۔

Google

ہم نے پایا کہ @JournoMirror کے انفوگراف کو ایڈٹ کرکے مذکورہ  بیان لکھا گیا ہے۔

JournoMirror 

میڈیا رپوٹس کے مطابق منور رانا نے سنہ 2022 میں بیان دیا تھا کہ-’اگر یوگی پھر سے وزیر اعلیٰ بنے تو یوپی چھوڑ دوں گا‘۔ 

News18 & AajTak 

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل گرافیک میں منور رانا کے حوالے سے رام مندر بننے پر ملک چھوڑنے کا بیان فرضی ہے، لہٰذا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔