سوشل میڈیا اور کچھ بلاگ رائٹرس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ہند ’Free Silai Machine Yojana 2024‘ اور ’Free Silai Machine Yojana 2023‘ کے تحت ملک کے شہری اور دیہی؛ دونوں علاقوں کی مالی طور پر کمزور خواتین اور محنت کش خواتین کو مفت سلائی مشین دے رہی ہے۔
دشرتھ مہالا نامی ایکس یوزر نے ایک بلاگ لنک پوسٹ کیا ہے، جس کے پری ویو میں ایک خاتون کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے،’فری سلائی مشین یوجنا 2024، خواتین کو مفت ملے گی، سلائی مشین، درخواست شروع‘۔
X Post Archive Link
بلاگ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت ہند، غریب خاندانوں کی خواتین کو روزگار دینے کے مقصد سے کئی طرح کے منصوبے چلا رہی ہے۔ انہی میں سے ایک فری سلائی مشین یوجنا، غریب خاندان کی خواتین کے لیے شروع کی گئی ہے۔ مزید برآں، بلاگ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یہ ابھی صرف ہریانہ حکومت کی جانب سے ہریانہ ریاست میں نافذ کی گئی ہے، باقی ریاستوں میں جلد ہی مرکزی حکومت کی جانب سے یہ یوجنا نافذ کی جائے گی۔
اسی طرح کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس اور بلاگ/ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت ہند خواتین کو مفت سلائی مشین دے رہی ہے۔
X Post Archive Link
pmmodiyojana.in, webshebin & facebook
فیس بک یوزرس کی جانب سے فری سلائی مشین یوجنا سے متعلق یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔
فری سلائی مشین یوجنا سے متعلق گذشتہ کئی برس سے ایسا ہی ہی کیا جا رہا ہے۔
22 جولائی 2023-
فیکٹ چیک:
فری سلائی مشین یوجنا سے متعلق وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا اور پایا کہ یہ اسکیم 2022 کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ’پی ایم فری سلائی مشین اسکیم 2022‘ کے تحت کسی خرچ کے بغیر، تمام ریاستوں کی 50 ہزار خواتین کو مفت سلائی مشین دی جائے گی۔
آگے کی تفتیش و تفحیص میں ہماری ٹیم نے پایا کہ حکومت ہند کی جانب سے ’پی ایم فری سلائی مشین یوجنا 2023‘ اور ’پی ایم فری سلائی مشین یوجنا 2024‘ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو (PIB) نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت ایسی کوئی اسکیم نہیں چلا رہی ہے۔ یہ دھوکہ دہی کی ایک کوشش ہے، برائے مہربانی محتاط رہیں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس اور بلاگ رائٹرس کا یہ دعویٰ کہ بھارتی حکومت ’پی ایم فری سلائی مشین یوجنا 2023‘ اور ’پی ایم فری سلائی مشین یوجنا 2024‘ کے تحت خواتین کو مفت سلائی مشین دے رہی ہے، غلط ہے۔