سوشل میڈیا پر ایک گرافیکل امیج شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں لکھا ہے۔’بکھتوں کو اس سے بڑھ کر اور کیا سچائی چاہئے، PM مودی کے کہنے پر EVM میں گڑبڑ کی گئی! بہت بڑا انکشاف_EVM کی چِپ بنا نے والی کمپنی کے چیئر مین چیف الیکشن کمیشنر، مودی سیکرٹری رہ چکے ہیں!‘
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل گرافیکل امیج کو #DFRAC ٹیم نے ریورس سرچ کیا اور پایا کہ یہ گجرات کیڈر کے ریٹائرڈ IAS اچل کمار جیوتی ہیں۔ انہوں نے 6 جولائی 2017 سے 23 جنوری 2018 تک بھارت کے 21ویں چیف الیکشنر کے طور پر کام کیا ہے۔ قبل ازیں وہ کسی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں تھے۔
کون بناتا ہے EVM؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق- سابق مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ EVM الیکشن کمیشن کی ٹکنیکل ایکسپرٹ کمیٹی کی نگرانی میں ’بھارت الکٹرانک لمیٹیڈ اور الکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ‘ کی جانب سے دیسی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور بنائے گئے ہیں۔
economictimes, moneycontro & scroll
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل گرافیکل امیج میں ’اچل کمار جیوتی‘ کی فوٹو کے ساتھ کیا جا رہا ہے دعویٰ غلط ہے، کیونکہ وہ ایک سابق IAS افسر ہیں اور EVM بنانے والی کمپنیوں بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ اور الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔