سوشل میڈیا پر داڑھی ٹوپی میں ایک ادھیڑ عمر شخص کے ساتھ ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس پر انگریزی میں لکھے ٹیکسٹ کا اردو ترجمہ ہے- ’گلاب لال ہیں، بیگنی نیلے ہی، میری بیوی 9 سال کی ہے اور میں 52 سال کا ہوں‘۔ یہ تصویر پہلے بھی اسی دعوے کے ساتھ شیئر کی جاتی رہی ہے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے پہلے وائرل تصویر کو گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو ترکی زبانی میں پبلش کچھ میڈیا رپوٹس ملیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ وائرل تصویر 2016 کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں نظر آنے والا شخص ترکی میں اس کِنڈرگارٹن کا ڈائریکٹر ہے، جس میں لڑکی پڑھتی ہے۔ قرأت قرآن کے ایک پروگرام کے دوران لڑکی نے روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر 2016 کی ہے۔ یہ ترکی کے ایک ٹیچر اور اسٹوڈنٹ کی تصویر ہے، نہ کہ میاں بیوی کی۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔