میڈیا اور سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون اور ٹوپی-کرتے میں تسبیح پڑھتے ایک شخص نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں رپورٹر پوچھتی ہے کہ رابعہ عربی زبان کے لفظ ’اربع‘ سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہی چار ہے اور آپ ان کی چوتھی بیوی ہیں، یہ کیسا اتفاق ہے؟ جواب میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ- کیونکہ میں نے سنا یہ تھا کہ رابعہ نام کی جو لڑکیاں ہوتی ہیں، وہ چوتھی بیٹیاں ہوتی ہیں۔ تو پھر میں نے سوچا، چوتھی بیٹی تو نہیں ہوں میں، کیونکہ میں دوسرے نمبر پر ہوں، تو میں نے کہا کہ نام کا مطلب یہ ہے کہ چوتھے پہ فٹ ہونا ہے تو چلو میں چوتھی شادی ہی کر لیتی ہوں، چوتھی بیوی بن جاتی ہوں۔
منا یادو نامی ویریفائیڈ یوزر نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’اپنی بیٹی کو ہی اپنی چوتھی بیوی بنا لیا، واہ کیا خوبصورتی ہے اور بیٹی بھی باپ کی بیوی بن کر ماں کے ساتھ رہنا پسند کر رہی ہے‘۔
X Post Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستانی لڑکی نے اپنے ہی والد سے شادی کر لی۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
وہیں کچھ نیوز ویب سائٹ نے بھی اسی دعوے کے ساتھ خبر چلائی ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو پہلے چند کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈیلی پاکستان اردو ویب سائٹ پر 11 جون 2021 کو سرخی،’50 سالہ پاکستانی عالم دین نے ماڈرن لڑکی سے چوتھی شادی کر لی‘ کے تحت پبلش، ایک نیوز ملی۔
نیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ وہی جوڑا ہے، جس کا ویڈیو ’پاکستانی لڑکی نے اپنے والد سے ہی رچا لی شادی‘ کے دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
نیوز میں یوٹیوب پر اپلوڈ تقریباً 11 منٹ کا انٹرویو دیکھا جا سکتا ہے۔ انٹرویو میں رپورٹر کہتا ہے کہ عامر خان کی رابعہ کے ساتھ چوتھی شادی ہے، اس سے پہلے انہوں نے تین شادیاں کیں، تینوں لَو مَیرج کیں اور تینوں کو طلاق دے دی۔ چوتھی شادی جو انہوں نے کی، وہ بھی لَو میرج ہے۔ یہ (خاتون) ان کی اسٹوڈنٹ تھیں۔ انھیں پیار ہو گیا۔ انہوں نے ان کو پرپوز کیا اور اس کے بعد یہ نکاح جیسے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔
آگے رپورٹر خاتون سے پوچھتا ہے کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ خاتون جواب دیتی ہے کہ (30) تھرٹی۔ رپورٹر پھر سوال کرتا ہے کہ بڑی ایج کے شخص کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ کیا ہے؟ خاتون کہتی ہے کہ یہ مجھے پسند آ گئے، بس جہاں دل آ جائے تو پھر اس سے بڑھ کر تو کچھ نہیں ہے۔
نتیجہ:
زیرِنظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہے کیونکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابعہ نامی خاتون نے اپنے والد سے نہیں بلکہ اپنے ایک ٹیچر کے ساتھ محبت کی شادی کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں وہ خود کہتی ہےکہ وہ اپنے والد کی دوسری اولاد ہیں، اس لیے میڈیا اور سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔