Home / Uncategorized / کیا PM مودی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پریمانند مہاراج کا ’پروچن‘ سن رہے تھے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

کیا PM مودی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پریمانند مہاراج کا ’پروچن‘ سن رہے تھے؟ پڑھیں، فیکٹ چیک 

Was PM Modi listening to Premanand Maharaj's sermon in the high level meeting? Read- Fact-Check

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں PM مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر حکام، اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پریمانند جی مہاراج کا ’پروچن‘ سنتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں پریمانند مہاراج نوجوانوں میں بڑھتے متشددانہ رجحان پر اظہارِ تشویش کر رہے ہیں۔ 

پروفیسر سریتا سِدھ نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’ویڈیو کو پورا سنیں اور ملک کے مفاد میں آگے سے آگے شیئر کریں اور مہاراج شری کے منھ سے نکلی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے! بشمول مودی سبھی سن رہے ہیں‘۔ 

Post Archive Link 

دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کر ہے ہیں۔

Post Archive Link 

https://twitter.com/PankajGautam444/status/1735155637712228794

Post Archive Link 

فیکٹ چیک: 

DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اسے سب سے پہلے متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ اس دوران ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو، دو الگ الگ ویڈیو کو ایڈٹ کرکے بنایا گیا ہے۔ 

ایک ویڈیوجون میں اڈیشہ میں ہوئے بالاسور ٹرین حادثے پر پی ایم مودی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیشہ کے بالاسور میں دو مسافر ٹرین اور ایک مال گاڑی کی ٹکر ہو گئی تھی، جس میں 200 سے زائد افراد کی جان چلی گئی تھی اور تقریباً 650 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ 

وہیں، وائرل ویڈیو میں دوسرا ویڈیو، یوٹیوب چینل Bhajan Marg پر 29 نومبر 2023 کو اپلوڈ RSS چیف موہن بھاگوت سے پریمانند مہاراج سے ملاقات اور گفتگو کا ہے۔ 

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویدیو ایڈیٹیڈ ہے۔ اس لیے پریمانند مہاراج کے ’پروچن‘ کو PM نریندر مودی سمیت، وزیر داخلہ اور حکام کے ساتھ سننے کا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔

Tagged: