سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے جیتتے ہی بھارت کے جھنڈے پر کلمہ لکھ دیا گیا۔ اس ویڈیو میں اینکر سدھیر چودھری نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس کانگریس سے ہندوؤں کو خبردار رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
مُنّا یادو نامی ایکس یوزر نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا،’تلنگانہ میں کانگریس کے جیتتے ہی بھارت کے جھنڈے پر کلمہ لکھ دیا گیا…کیا اب بھی کانگریس کو لانا چاہو گے اپنی اپنی ریاستوں میں یا مرکز میں…ہندوؤں خبردار کانگریس سے…‘
X Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ویڈیو شیئر کرکے تلنگانہ میں ترنگے پر کلمہ لکھ دیے جانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
X Archive Link
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو اور دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں کہیں بھی ایسی کوئی نیوز نہیں ملی۔
البتہ ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں، جن کے مطابق یہ ویڈیو 2022 میں محبوب نگر، تلنگانہ میں پیغمبر آخرالزماں ﷺ پر نوپور شرما کے متنازعہ تبصرہ کے خلاف ہوئے مظاہرے کا ہے۔
غور طلب ہے کہ زی نیوز کے شو DNA کا ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جسے سدھیر چودھری ہوسٹ کرتے تھے۔ سدھیر اب نیوز چینل آج تک میں کام کر رہے ہیں۔
نتیجہ:
ویڈیو بے تناظر ہے اور اس کا حالیہ الیکشن ریزلٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو پرانا ہے لہٰذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔