سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیے جا رہے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین عشائیہ (ڈنر) میں شراب پی رہی ہیں اور بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) الیکشن جیتنے کا جشن کچھ اس طرح منا رہی ہے۔
پنٹو فوجدار نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا ہے،’الیکشن جیتنے کی خوشی میں بی جے پی والوں کی پارٹاں شروع، بیٹا بیٹی سب یکساں‘؟
X Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزر بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ ویڈیو اپنے ٹائم لائن پر شیئر کر رہے ہیں۔
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے پہلے اسے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ وائرل ویڈیو انتخابی نتائج کے آنے سے پہلے کا ہے۔ یوٹیوب چینل Banjara Ashwitha پر ہمیں ایسا ہی ویڈیو 4 نومبر 2023 کو اپلوڈ ملا۔ یہ ویڈیو کسی سیاسی پارٹی کی جیت کی خوشی میں منعقدہ جشن کا نہیں ہے۔
علاوہ ازیں دیگر یوٹیوب چینل پر بھی یہ ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے اور یہ بی جے پی کی جیت کی خوشی میں دی گئی پارٹی کا نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔