سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد گاڑیوں میں گوشت لوڈ ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کو ووٹ دینے کے سبب ہی یہاں گایوں کو مارا جا رہا ہے اور پولیس بے بس ہے۔
منوج شریواستو نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا،‘کرناٹک میں ہندوؤں کو اب سمجھ میں آ رہا ہے، انہوں نے کانگریس کو ووٹ دے کر کتنی بڑی غلطی کی ہے، بے حساب گایوں کو مارا جا رہا ہے، کرناٹک پولیس بھی کمیونسٹ اور کانگریس حکومت کی وجہ سے بے بس ہے، شیطانوں اور بد روحوں (دانو) کو ووٹ دینے کا نتیجہ، مفت خوری کے لالچ کا نتیجہ‘۔
X Archive Link
وہیں دیگر یوزرس بھی ویڈیو کو اسی طرح کے دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں۔
X Archive Link
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے پہلے اسے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا اور انھیں ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ ویڈیو حال-فی الحال کا نہیں ہے، بلکہ یہ ستمبر 2023 کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ڈوڈّابلّاپور میں شری رام سینا کی شکایت پر پولیس نے آندھرا پردیش کے ہندو پور سے بنگلور ’بیف‘ لے جانے کے الزام میں 22 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
hindustantimes, timesofindia & thesouthfirst
ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق شری رام سینا کے ارکان نے ڈوڈّابَلّاپور میں غیر گائے کے گوشت کے غیر قانونی ٹرانسپورٹ میں لگی گاڑیوں کو روکا تھا، جن میں ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی تھی۔ پولیس نے 22 افراد کو حراست میں لیا ہے اور 26 لاکھ روپیے سے زیادہ کی قیمت کا 18 ٹن گوشت برآمد کیا ہے۔ شری رام سینا کے کارکنان کی جانب سے 153 اے کے تحت گائے کا گوشت ٹرانسپورٹ کرنے پر کرناٹک گئو ہتیا اور تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
کرناٹک میں گئو ہتیا سے متعلق کیا کہتا ہے قانون؟
کرناٹک میں مویشیوں کے تحفظ اور انھیں مارے جانے سے متعلق ایکٹ، 2020 کے تحت بیل، سانڈ، بھینس اور بچھڑوں کو شامل کرنے کے لیے گئو ہتیا پر موجودہ پابندی بڑھا دی گئی تھی۔ یہاں 1964 ایکٹ کے بر عکس گائے، بچھڑے، بیل، سانڈ اور بھینس جن کی عمر 13 سے کم ہے، انھیں ذبح کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
واضح ہو کہ آئین کی دفعہ 48 کے مطابق گجرات، مہاراشٹر، دہلی اترپردیش اور مدھیہ پردیش سمیت دیگر کئی ریاستوں میں گئو ہتیا ممنوع ہے۔ صرف اروناچل پردیش، کیرالا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور لکشدیپ ہی ایسی ریاستیں ہیں، جہاں گائے سے متعلق قانون نہیں ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال-فی الحال کا نہیں ہے۔ وہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش سے ٹرکوں میں بھر کر بیف کرناٹک لایا جا رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا، لہٰذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔