دبئی میں اقوام متحدہ کے دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ #COP28 کا انعقاد ہوا۔ اس میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی نے UAE کا دورہ کیا۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں ’برج خلیفہ‘ پر PM مودی کی تصویر کے ساتھ ٹیکسٹ، ’WELCOME HONORABLE PRIME MINISTER NARENDRA MODI‘ نظر آ رہا ہے۔
وسیم آر خان نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’دنیا کے سب سے مضبوط رہنما @PMOIndia جناب @narendramodi جی کے خیر مقدم کے لیے دبئی تیار‘۔
X Archive Link
ایکس بایو کے مطابق وسیم آر خان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبئی اقلیتی مورچہ کے صدر ہیں۔ وہ وقف ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
بی جے پی کے رہنما برجیش رائے سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ویڈیو شیئر کرکے ایسا ہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
X Archive Link
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
آج تک کے مطابق 15 جولائی 2023 کو پی ایم مودی فرانس کا دورہ ختم کرکے یو اے ای پہنچے تھے۔ یہ ان کا یو اے ای کا پانچواں دورہ تھا۔ اس موقع پر PM مودی کے استقبال میں ’برج خلیفہ‘ پر ان کی تصویر دکھائی گئی تھی۔
وہیں دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی برج خلیفہ پر وزیراعظم مودی کی تصویر دکھائے جانے کو کور کیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال-فی الحال کا نہیں ہے، بلکہ یہ چار ماہ پرانا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔