کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی ٹیم 27 ستمبر کو بھارت پہنچ گئی تھی۔ پاکستان نے گذشتہ روز یعنی 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں حصہ لیا تھا، جس میں اسے شکست ہوئی تھی۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے ہیں، وہ اس کے لیے باہم دھینگا مشتی بھی کر رہے ہیں۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ وائرل ویڈیو بھارت پہنچی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عشائیہ (ڈنر) کا ہے۔
’دیسی موجیٹو‘ نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بھارت پہنچی اور انہوں نے کچھ اس طرح ڈنر کیا۔ (اردو ترجمہ)
X Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ایسا ہی دعویٰ کرکے ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
X Archive Link
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کو پہلے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے فیس بک پر یہی ویڈیو کینیڈا وَن ٹی وی کی جانب سے کیپشن،’Corona Free , Lahore Bar Elections‘ (کورونا فری، لاہور بار الیکشن) کے ساتھ 03 اکتوبر 2020 کو اپلوڈ پایا۔
وہیں، ایک دیگر فیس بک یوزر ’اسکوپ پاکستان‘ نے بھی 02 اکتوبر 2020 کو ’کورونا فری بار الیکشنس‘ کے کیپشن کے تحت وائرل ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
Facebook Post Link
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو، پاکستان کے لاہر بار الیکشن 2020 کا ہے، یعنی تین سال پرانا ہے۔ اس ویڈیو کا پاکستان کرکٹ یا بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔