سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں آلو کو شامل کرنے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔
دی ویٹ پلان نامی ایکس یوزر نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ آلو وزن بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ ایک درمیانے آلو میں تقریباً 150 کیلوری، 37 گرام کاربس، 4 گرام پروٹین اور تقریباً نہ ہونے کے برابر چربی ہوتی ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کی تو ہمیں ’ہیلتھ شاٹس‘ نامی ویب سائٹ پر پبلش ایک آرٹیکل ملا، جس میں ڈاکٹر سدھانت بھارگو کے حوالے سےکہا گیا ہے کہ-’مجھ پر بھروسہ کریں، آلو آپ کا وزن بڑھانے کا سبب نہیں ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ سب کچھ توازن میں کھائیں‘۔ (بہ لفظ دیگر میانہ روی اختیار کریں۔)
حالانکہ، دونوں مضامین میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آلو کو دیگر چکنائی والے اجزاء کے ساتھ پکانا وزن اضافے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ اس لیے باندازِ متوازن، اسے معتدل مقدار میں ہی کھانا چاہیے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دعویٰ غلط اور گمراہ کُن ہے کیونکہ اگر آلو کو متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے وزن میں اضافہ نہیں ہوگا۔