سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور راجیہ سبھا رکن کپل سبل کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں ہندی میں لکھا ہے-’آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، رام مندر کی تعمیر سے قبل خود سوزی کروں گا‘۔
پروفیسر این۔ جان کَیم نامی یوزر نے کیپشن دیا،’یہ کب (خود سوزی) کرے گا؟ جنوری 2024؟‘ کے ساتھ اسکرین شاٹ X پر پوسٹ کیا ہے۔
Tweet Archive Link
پروفیسر این۔ جان کَیم کے اس پوسٹ کو 2500 سے زیادہ ری پوسٹ اور 7000 سے زیادہ لائک مل چکے ہیں، جبکہ اسے ایک لاکھ سے زائد یوزرس نے دیکھا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ٹویٹ اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو سرچ ریزلٹ میں کوئی متعلقہ معلومات نہیں ملی۔ اگر کپل سبل نے واقعی ایسا بیان دیا ہوتا تو بھارت کے تمام بڑے اخبارات اور چینل اسے رپورٹ کرتے۔ لیکن کسی میڈیا ادارے نے کپل سبل کے اس بیان کو رپورٹ نہیں کیا ہے۔
تاہم، ’یوگی آدتیہ ناتھ کی سینا‘ نامی بلاگ پر ایک مضمون ملا جس کی سرخی ہے،’جب تک زندہ ہوں، نہیں بننے دوں گا رام مندر: کپل سبل، کانگریس‘ جس میں بتایا گیا ہے کہ PM مودی نے کپل سبل کے بہانے کانگریس کو ہدف بناتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس، بابری مسجد-رام مندر مسئلے کو زیر التوا رکھنا چاہتی ہے۔
Tweet Archive Link
مزید برآں ہماری DFRAC ٹیم نے ٹویٹر پر ایک ایڈوانس سرچ کیا، ہمیں 29 جولائی سے 30 جولائی 2020 کے درمیان کپل سبل کا ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔
29 جولائی 2020 کو انہوں نے انگریزی میں ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ- پروفیسر ایک نکسلی ہیں اور ’گولی مارو سالوں کو‘ (نعرہ لگانے والے) قوم پرست ہیں!
واضح رہے کہ پروفیسر این۔ جان کَیم کا اکاؤنٹ اس وقت سرخیوں میں آیا تھا، جب اس اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں فرانس میں فسادات روکنے کے لیے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو وہاں بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اور یوگی آدتیہ ناتھ آفس نے پروفیسر این۔ جان کَیم کے اس ٹویٹ پراپنی پیٹھ تھپتھپائی تھی۔
Tweet Archive Link
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر این۔ جان کَیم نامی اکاؤنٹ نریندر وکرمادتیہ یادو کا ہے، جسے حیدرآباد پولیس، اپنے ہی ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں ایک بار گرفتار بھی کر چکی ہے۔
bbc, navbharattimes, oneindia, etvbharat
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کپل سبل کا وائرل ٹویٹ اسکرین شاٹ ایڈیٹیڈ/فیک ہے، کیونکہ یہ ٹویٹ 29 جولائی 2020 کا ہے، لیکن کپل سبل نے 29 اور 30 جولائی 2020 کو ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔ اس حوالے سے کوئی میڈیا رپورٹ بھی نہیں ہے۔ لہذا، پروفیسر این۔ جان کَیم کا دعویٰ (سوال) غلط ہے۔