سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون 77ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ خاتون ایک مسلمان کلیکٹر ہے۔ وہ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا اس کی اجازت ہے؟
ہم لوگ We The People نامی یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’ویڈیو افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، جیسے کسی اسلامی ملک کا نہیں، ہمارے پیارے ملک کا ہے۔ کیا اس کی اجازت ہے؟ مسلم کلیکٹر صاحبہ حجاب پہن کر یوم آزادی کی تقریب میں حصہ لے رہی ہیں‘۔
Tweet Archive Link
ہم لوگ We The People کے اس ٹویٹ کو 4000 سے زیادہ ری ٹویٹ اور 5000 سے زیادہ لائک مل چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔
وہیں دیگر یوزرس بھی اسی عنوان کے تحت ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جس کا تاثر (امپریشن) تقریباً ہم لوگ We The People کے ٹویٹ کے ارد گرد ہے۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے تحت کیے جانے والے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے اسے چند کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
نیوز ویب سائٹ munsifdaily کی جانب سے 26 اگست 2023 کو پبلش نیوز کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں 77ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش اور قومی فخر کے ساتھ منائی گئیں۔ تاہم، اس تقریب نے ایک غیر متوقع موڑ اس وقت لے لیا جب ضلعی ترقیاتی کونسل کی وائس چیئرپرسن (نائب صدر) صائمہ پروین لون نے برقعہ اور حجاب میں ترنگا پھہرایا، جس سے بھارت میں جاری حجاب مخالف تحریک کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی۔
munsifdaily نے وائرل ویڈیو کو خبر کے اندر منسلک کیا ہے۔ نیوز سے واضح ہے کہ خاتون کوئی کلیکٹر نہیں بلکہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کی نائب صدر ہے۔
کیا ہے DDC؟
ضلعی ترقیاتی کونسل (District Development Council-DDC) جموں اور کشمیر میں منتخب مقامی حکومت کی ایک شکل ہے، جسے جموں اور کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989، اور جموں اور کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1996، کے آئین کے تحت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد تیزی سے ترقی اور معاشی اصلاحات کے لیے ہر ضلع سے، بالخصوص دیہی اور شہری علاقوں سے ضلعی منصوبہ بندی کی کمیٹی اور کونسل کے لیے 14 افراد کا انتخاب کرنا ہے۔ جموں و کشمیر میں 2021 میں پہلی بار اس طرح کے الیکشن ہوئے تھے۔
secjk.nic.in, ceojk.nic.in & wikipedia
ضلعی ترقیاتی کونسل کی نائب صدر صائمہ پروین لون کی 77ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کا ویڈیو بہت سے دیگر یوٹیوب چینل پر بھی موجود ہے۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کا ہے۔ 77ویں یوم آزادی کی تقریبات میں حجاب پہن کر شرکت کرنے والی خاتون کا نام صائمہ پروین لون ہے۔ صائمہ کلیکٹر نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کی وائس چیئرپرسن ہیں، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔