Skip to content
مئی 11, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: ترنگے پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق کا پرانا ویڈیو پھر وائرل

Mobeen Ahmad اگست 18, 2023
Fact-Check: Old video of SP MP Shafiqur Rehman Barq on Tricolor viral again

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک رپورٹر کے سوال پر کہ کیا ہر گھر میں ترنگا لگانا لازمی ہونا چاہیے؟ سماجوادی پارٹی (SP) کے رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہر گھر میں ترنگے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگ اپنی مرضی سے جھنڈا لگاتے ہیں، پارٹیوں کا جھنڈا بھی لگاتے ہیں، یہ ملک کا جھنڈا ہے، ملک کے آفسوں (دفاتر) پر لگے گا۔ اس کے بعد رپورٹر نے سوال کیا کہ ملک کا جھنڈا پارٹی کے جھنڈے سے زیادہ بڑا ہے، اگر آپ کے دل میں ملک ہے تو ملک کا جھنڈا لگانے میں کیا دقت ہے؟ اس پر ڈاکٹر برق کہتے ہیں کہ جھنڈا لگانے میں تو ہماری مرضی ہے، ہم اپنی پارٹی کا جھنڈا اپنے گھر پر لگاتے ہیں، ملک کا جھنڈا تو ملک والے لگاتے ہیں۔ اس پر رپورٹر کہتی ہے کہ کیا آپ ملک والے نہیں ہیں؟ جواب میں مسکراتے ہوئے ڈاکٹر برق کہتے ہیں کہ ہم ملک والے ہیں، لیکن اپوزیشن کے ہیں۔ پھر رپورٹر کہتی ہے کہ اپوزیشن ملک والے نہیں ہوتے ہیں، بھارت تو ان کا بھی ہے۔ اس پر ڈاکٹر برق کہتے ہیں کہ وہ نہیں مانتے، ہم تو مانتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرکے سوال کھڑے کر رہے ہیں کہ کیا ان کے لیے پارٹی اور مذہب سب کچھ ہے، ملک اور ترنگا کوئی معنی نہیں رکھتا؟

میجر سریندر پونیا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا،’ہر گھر میں ترنگے کی کیا ضرورت ہے… یہ ہماری مرضی ہے، ہم تو اپنے گھر اپنی پارٹی (ایس پی)کا جھنڈا لگاتے ہیں…ملک کا جھنڈا تو ملک والے لگاتے ہیں، ہم تو Opposition والے ہیں! سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق ان کے لیے پارٹی اور مذہب ہی سب کچھ ہے، ملک اور ترنگا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا..اور ایسے لوگ پارلیمنٹ تک پہنچ جاتے ہیں‘۔ 

"हर घर में तिरंगे की जरूरत क्या है…हमारी मर्जी है, हम तो अपने घर अपनी पार्टी (सपा) का झंडा लगाते हैं…मुल्क का झंडा तो मुल्क वाले लगाते हैं, हम तो Opposition वाले हैं !
समाजवादी पार्टी सांसद शफीकुर्रहमान बर्क

इनके लिये पार्टी और मज़हब ही सब कुछ है
देश और तिरंगा कोई मायने नहीं… pic.twitter.com/JNsqwya4az

— Major Surendra Poonia ( Modi Ka Parivar ) (@MajorPoonia) August 16, 2023

Tweet Archive Link

میجر سریندر پونیا کے اس ٹویٹ کو 4000 سے زیادہ ری ٹویٹس اور 7000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، جبکہ دو لاکھ سے زیادہ افراد نے اسے دیکھا ہے۔

دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔

तिरंगा ध्वज पर सपा सांसद शफीकुर्रहमान बर्क विवादित का बयान;

"हर घर में तिरंगे की जरूरत क्या है"

"हमारी मर्जी है, अपने घर अपनी पार्टी का झंडा लगाते हैं, मुल्क का झंडा तो मुल्क वाले लगाते हैं, हम तो Opposition वाले हैं" pic.twitter.com/21qTVT5FmO

— The Pamphlet (@Pamphlet_in) August 16, 2023

Tweet Archive Link

"हर घर में तिरंगे की जरूरत क्या है…?

हमारी मर्जी है… हम तो अपने घर पर अपनी पार्टी (सपा) का झंडा लगाते हैं… मुल्क का झंडा तो मुल्क वाले लगाते हैं, हम तो Opposition वाले हैं" !

: शफीकुर्रहमान बर्क , सांसद , समाजवादी पार्टी

क्या इनके लिए देश और तिरंगा कोई मायने नहीं रखता ? pic.twitter.com/iGnyNeIUDN

— Shivam Dixit (@ShivamdixitInd) August 16, 2023

Tweet Archive Link

https://twitter.com/babaSanjeevjii/status/1692012668276883764

Tweet Archive Link

"हर घर में तिरंगे की जरूरत क्या है…हमारी मर्जी है, हम तो अपने घर अपनी पार्टी (सपा) का झंडा लगाते हैं…मुल्क का झंडा तो मुल्क वाले लगाते हैं, हम तो Opposition वाले हैं !
समाजवादी पार्टी सांसद शफीकुर्रहमान बर्क

इनके लिये पार्टी और मज़हब ही सब कुछ है
देश और तिरंगा कोई मायने नहीं pic.twitter.com/foXn17mN35

— Rajeev deval (मोदी जी का परिवार) (@rajeevdeval) August 16, 2023

Tweet Archive Link

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔

4 اگست 2022 کو جَنستّا میں پبلش نیوز کے مطابق 3 اگست 2022 کو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق نے مرکزی حکومت کی مہم ’ہر گھر میں ترنگا‘ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا،’ترنگا لگانے کی ضرورت کیا ہے؟ ترنگا لگانا ضروری نہیں ہونا چاہیے۔ ہم تو پارٹی کا جھنڈا لگاتے ہیں، ملک کا جھنڈا تو ملک والے لگاتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے ترنگا یاترا میں شامل ہونے کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور لوگوں کو اپنی مرضی سے ترنگا لگانا چاہیے، یہ لازمی نہیں ہو سکتا‘۔

jansatta.com

وہیں، ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم نے پایا کہ شفیق الرحمٰن برق کے اس بیان کو دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی کور کیا ہے۔

نتیجہ:

زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر برق کا وائرل ویڈیو ایک سال پرانا،اگست 2022 کا ہے، اس لیے میجر سریندر پونیا و دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: کیا جموں و کشمیر میں 15 اگست کو منایا گیا ’یوم سیاہ‘؟ پڑھیں- فیکٹ چیک 
Next: کیا نائجیریا میں حادثے کا شکار ہو گیا بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 171؟ پڑھیں، فیکٹ چیک

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.