سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ کے طیارے کے حادثے کا دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔ ہندی اخبار دینک بھاسکر نے کریش (حادثے) کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا،’بھارتی فضائیہ کا MI-171 ہیلی کاپٹر کریش: نائیجیریا میں ہوا حادثہ، 26 فوجی ہلاک، 8 زخمی‘۔
ایک اور میڈیا ہاؤس، INHnews 24X7 نے بھی اس تصویر کو وائرل دعوے کے تحت شیئر کیا ہے، جسے دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی آگے فارورڈ کیا ہے۔
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ طیارہ حادثہ نائیجیریا میں تو ہوا تھا لیکن طیارہ نائجیرین ایئر فورس کا تھا۔ دی نائجیرین ٹائمس نے 15 اگست 2023 کو اس فضائی حادثے کو کور کیا تھا۔
دی نائیجیرین ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق-’ہنگامی انخلاء مشن پر نائیجیریا کی فضائیہ کا ایک Mi-171 ہیلی کاپٹر آج 14 اگست 2023 کو ریاست نائیجر کے گاؤں چُکوبا میں تقریباً 1۔1۔00 بجے حادثے کا شکار ہو گیا‘۔
Source: TheNigerianTimes
صحافی اور مصنف اجیت بھارتی نے بھی اس پوسٹ کو ٹویٹ کرکے اسے فیک قرار دیا۔ انہوں نے لکھا،’@DainikBhaskar ایک کے بعد ایک جھوٹ بول رہا ہے۔ یہ نائجیرین ہیلی کاپٹر ہے، نہ کہ بھارت کا۔ انہوں نے ہی تمل ناڈو اور بہار کے مزدوروں پر سب سے زیادہ جھوٹی خبریں شائع کی تھیں۔ انہوں نے پہلے بھی کئی فیک نیوز پھیلائے ہیں۔ @MIB_India کو نوٹس لے کر، ان پر سخت کاروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہی ISRO کے انجینیئروں کو سیلری نہ دینے کی جھوٹی خبر چندریان کے لانچنگ کے دن چلائی تھی‘۔
تصویر کو قریب سے دیکھنے پر ہمیں نائجیرین ایئرفورس کا لوگو بھی ملا جو حادثہ شکار، طیارے کے پنکھ پر نظر آنے والے لوگو کے مماثل ہے۔
ہم نے حادثے کے حوالے سے انڈین ایئر فورس کا آفیشل بیان بھی چیک کیا لیکن ہمیں اس بابت کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ نائجیریا کی فضائیہ کا تھا نہ کہ بھارتی فضائیہ کا۔ لہٰذا روزنامہ بھاسکر، آئی این ایچ نیوز و دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔