پاکستان میں 7 اگست 2023 کو ٹرین حادثہ ہوا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔
ٹی وی بھارت24 (@tvbharat24news) نامی ایک نیوز پورٹل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’کراچی، پاکستان: اتوار کو جنوبی پاکستان میں ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے سے کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے، وزیرِ ریل نے کہا کہ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جو درجنوں زخمیوں کے علاج میں سرگرم ہیں#Pakistan #TrainAccident #ImranKhan‘۔
Source: Twitter
ایک دیگر سوشل میڈیا یوزر نے بھی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’275 کلومیٹر دور سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سہارا ریلوے اسٹیشن کے پاس ہویلین جانے والی ہزارا ایکسپریس کی 10 بوگیاں آج پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے #Karachi. #TrainAccident #PakistanTrainAccident‘۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو چند کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا اور پایا کہ یہ ویڈیو در حقیقت بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثے کا ہے۔ ویڈیو OTVNewsEnglish نامی نیوز چینل کا ہے۔
Source: OTVNewsEnglish
وہیں ہمیں 3 جون 2023 کو دی اکنومک ٹائمس کی جانب سے اوڈیشہ ٹرین حادثے کے حوالے سے اپلوڈ ایک ویڈیو بھی ملا، جو متذکرہ ویڈیو کے مماثل ہے۔
Source: The Economic Times
نتیجہ:
زیرنظر DFRACکے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو پاکستان کا نہیں بلکہ اوڈیشہ، انڈیا کا ہے، اس لیے وائرل ویڈیو سے متعلق TVbharat24 کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔