سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوپی پہنا ایک شخص، بھگوا (زعفرانی) گمچھا ڈالے شخص کے ساتھ دھینگا مُشتی کر رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک ہندو شخص کو مسلمانوں نے دھکا مار کر اپنے علاقے سے بھگا دیا۔
یوگی آدتیہ ناتھ فین (ڈیجیٹل یودھا) گوڈسے کا بھکت نامی یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’وہ تمھارے ایریا میں ٹوپی لگا کر رہ سکتے ہیں گھوم سکتے ہیں تم کچھ نہیں کروگے لیکن تم بھگوا گمچھا ڈال کر ان کے ایریا میں جاؤگے تو تمھیں دھکا دینا شروع کر دیں گے۔ اسے ہی سیکولر کہا جاتا ہے‘۔
وگی آدتیہ ناتھ فین (ڈیجیٹل یودھا) گوڈسے کا بھکت کے اس ٹویٹ کو اسٹوری لکھے جانے تک 1500 سے زیادہ ری-ٹویٹ اور تقریباً 1500 لائک مل چکے ہیں، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے ملاحظہ کیا ہے۔
Tweet Archive Link
مونو یادیو نامی یوزر نے کاجل ہندوستانی کو مینشن کرتے ہوئے ویڈیو کو بالکل اسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔ مونو یادو کے اس ٹویٹ کو اب تک 2000 سے زیادہ بار ری-ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔
Tweet Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے اسی طرح کے دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو چند کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب چینل PM 2 Vlogs پر کیپشن، ’ہندو بھائی کو مسلم بھائی نے بھگایا پھر‘ کے تحت 26 جولائی 2023 کو یہ ویڈیو اپلوڈ ملا۔
19 منٹ کے اس ویڈیو میں 13:00 منٹ پر وائرل ویڈیو کا کچھ حصہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے ڈسکرِپشن میں بتایا گیا ہے کہ – یہ ایک سوشل ایکسپریمینٹ (سماجی تجربہ)کیا جا رہا ہے اور بے گھر لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ہم ہندو مسلم کا پیار دکھاتے ہیں۔
description
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو اسکرپٹڈ ہے، جو 26 جولائی 2023 کو یوٹیوب چینل PM 2 Vlogs پر اپلوڈ کیا گیا تھا، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔