سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ خاتون، کانگریس کے رہنما سنجے گاندھی کی بیٹی ہے۔ اس ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ-’دو دو پیسے کے راٹھی، پاٹھی، کاٹھی، کچھ نہیں بولے گا کیونکہ ان کے تو باپ تو وہیں تو بیٹھے ہیں جو ان کو وہاں سے فنڈ بھیجتے ہیں، تو دوستوں یہ سمجھ لیجیے کہ یوروپین کنٹریز (ممالک) تک نہیں بچ پا رہی اس قہر سے اور ہم یہاں بیٹھ کے بھائی چارے کی باتیں کر رہے ہیں۔ تو اس ویڈیو کو آگے ضرور بڑھائیے اور میں آپ کو بتانا چاہوں گی کہ ایسا انسیڈنٹ (واقعہ) بھارت میں نالندہ یونیورسٹی میں بھی ہوا تھا کیونکہ سکھایا کیا جاتا ہے کہ محض قرآن پاک ایک کتاب ہے یا صحیفہ ہے جس کو عزت دینی چاہیے، اس کو ماننا چاہیے اور دنیا کی کوئی کتاب کچھ نہیں۔ یہ مذہب کی سیکھ ہے تو اب چل رہے ہیں لوگ اس پر؟ اس ویڈیو کو آگے ضرور بڑھائیے گا۔ جے ہند، جے بھارت‘۔
نارائن مہاراج نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا،’آپ نے راجیو گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی کو دیکھا، اب سنجے گاندھی کی بیٹی کو دیکھو……….فرق‘۔
Tweet Archive Link
نیرج رائے نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہی لکھا،’آپ نے راجیو گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی کو دیکھا اب سنجے گاندھی کی بیٹی کو دیکھو…فرق‘۔
Tweet Archive Link
دیگر یوزرس بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے توسط سے کیے جا رہے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا رپورٹس سامنے ملیں، جن میں پریا سنگھ پال نامی خاتون نے خود کو سنجے گاندھی کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب وائرل ویڈیو میں جس خاتون کو سنجے گاندھی کی بیٹی بتایا جا رہا ہے، وہ پریا سنگھ پال سے بالکل مختلف نظر آ رہی ہیں۔ جسے آپ نیچے کولاج میں دیکھ سکتے ہیں۔
dfrac
پریا سنگھ پال کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟
۔NDTV کی جانب سے 12 جولائی 2017 کو پبلش نیوز کے مطابق- 48 برس کی پریا سنگھ پال کا دعویٰ ہےکہ انھیں بچپن میں گود لیا گیا تھا اور بڑے ہونے کے بعد ہی انھیں بتایا گیا کہ ان کے بایولوجیکل (حیاتیاتی) والد سنجے گاندھی تھے، اس لیے انہوں نے دہلی کی ایک عدالت سے رجوع کرکے مدھو بھنڈارکر کی فلم ’اندو سرکار‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اس میں خاندان کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے۔
پریا سنگھ پال اپنے برتھ سرٹیفکیٹ اور گود لینے کے کاغذات تک رسائی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں، لیکن فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنا دعویٰ عوامی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا سنگھ پال کے دعوے پر نہ تو کانگریس اور نہ ہی گاندھی خاندان نے کوئی رد عمل ظاہر کیا تھا۔ واضح ہو کہ سنجے گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے تھے۔ ان کی شادی سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رہنما مینیکا گاندھی سے ہوئی تھی۔ سنجے گاندھی کے اکلوتے بیٹے بی جے پی کے موجودہ لوک سبھا رکن ورون گاندھی ہیں۔ وہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پریا سنگھ پال کا سنجے گاندھی سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
۔DFRAC کی ٹیم وائرل ویڈیو میں نظر آ رہی خاتون کے حوالے سے تحقیق کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اوریجینل سورس کا پتہ چلنے پر اسٹوری کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔
نتیجہ:
سنجے گاندھی کی بیٹی کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہے کیونکہ ان کا اکلوتا بیٹا بی جے پی کے رہنما ورون گاندھی ہیں۔ دوسری جانب پریا سنگھ پال نے 2017 میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بایولوجیکل والد سنجے گاندھی ہیں، حالانکہ اس دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔