سوشل میڈیا پر ایک نیوز وائرل ہو رہی ہےکہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں دی ریزِسٹینس فرنٹ (TRF) نے بھارتی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا۔ یہ خبر جموں و کشمیر میں جاری امرناتھ یاترا کے دوران سخت سیکورٹی کے بیچ سامنے آئی ہے۔
کیا ہے دی ریزِسٹینس فرنٹ (TRF) ؟
وزارت داخلہ کے دستاویز میں سے ایک کے مطابق دی ریزِسٹینس فرنٹ (TRF) دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی ایک پروکسی (بالواسطہ) تنظیم ہے اور یہ 2019 میں وجود میں آئی تھی۔ یہ سیکورٹی فورسز اور بےگناہ شہریوں کے قتل کی سازش، جموں و کشمیر میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی نقل و حمل، رابطہ کاری، دہشت گردوں کی بھرتی، دہشت گردوں کی دراندازی اور سرحد پار سے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہی ہے۔
Source: https://www.mha.gov.in/MHA1/Par2017/pdfs/par2023-pdfs/RS15032023/1647.pdf
دی ریزِسٹینس فرنٹ (TRF) کے ترجمان احمد خالد نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’ہمارے جنگجوؤں نے گاندربل ضلع میں ہندوتوا فورسز کے کیمپ کو گرینیڈ سے نشانہ بنایا، تفصیلات جلد ہی…‘ (اردو ترجمہ)
اس تصویر میں ٹیکسٹ لکھا ہوا تھا،’ایگل اسکواڈ #TRF کے کیڈر نے گاندربل میں 5RR ڈُڈرہامہ کرائے کے فوجی کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا۔ گرینیڈ کیمپ ایریا کے اندر پھٹ گیا۔ #Amarnatyatra کے لیے مبینہ سخت سیکیورٹی کے پیش نظر یہ حملہ اہمیت کا حامل ہے۔ یہ قابض حکومت کے لیے پیغام ہے کہ مزاحمت بند نہیں ہوگی بلکہ جاری رہے گی چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ خاموشی پیچھے ہٹنا نہیں ہے بلکہ کسی بڑی چیز کی پیشین گوئی ہے… انتظار کرو…‘‘ (اردو ترجمہ)
۔Resistance OSINT نامی اکاؤنٹ نے احمد خالد کے ٹویٹ کو کوٹ-ری ٹویٹ کر لکھا،’#Kashmir دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) کے ترجمان نے کہا کہ تنظیم نے گاندربل ضلع میں بھارتی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا ہے‘۔
فیکٹ چیک:
متذکرہ وائرل خبر کے ذریعے کیے جانے والے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ دریں اثنا، ٹیم کو ٹویٹر پر گاندربل پولیس کا ایک ٹویٹ ملا جس میں متذکرہ خبر کی تردید کی گئی ہے۔ پہلے ٹویٹ میں، گاندربل پولیس نے لکھا ہے،’#FakeNews سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے گاندربل کے ڈُڈرہامہ میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر گرینیڈ حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ گاندربل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے‘۔
Source: Twitter
وہیں دوسرے ٹویٹ میں گاندربل پولیس نے لکھا،’پولیس اور سیکورٹی فورسز ہوشیار اور چوکنا ہیں۔ عوام سے گذارش ہے کہ وہ ایسی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں، آگے نہ بڑھائیں یا شیئر نہ کریں‘۔
Source: Twitter
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں TRF کی جانب سے گرینیڈ حملہ کرنے کا دعویٰ کرنے والی خبر، فیک ہے کیونکہ گاندربل پولیس نے خود اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔