سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک عورت اور دو مرد نظر آ رہے ہیں، بیک گراؤنڈ میں الکا یاگنِک کی آواز میں نغمہ،’جتنا بھی کر پیار، ہم کو تو کم لگے گا‘ سنا جا سکتا ہے۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو، پیار کی خاطر سرحد پار کرنے والی انجو کا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر بھیواڑی کی باشندہ 35 برس کی انجو اپنے فیس بک فرینڈ نصر اللہ کے پاس پاکستان پہنچ چکی ہے۔ انجو نے اسلام قبول کرکے نصراللہ سے نکاح کر لیا ہے۔ انجو کے شوہر اروند کا کہنا ہے کہ انجو نے دو سال پہلے بیرونِ ملک ملازمت کے لیے پاسپورٹ بنوایا تھا۔ اب وہ بغیر بتائے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ہم لوگ We The People نامی یوزر نے ویڈیو ٹویٹ کرکے کیپشن میں لکھا،’بھارت سے پاکستان پہنچی انجو کو اپنے شوہر نصر اللہ اور نصر اللہ کے ابو جان سسر دونوں کا بھرپور پیار مل رہا ہے، انجو خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہے، دل کھول کھول کر پیار بانٹ رہی ہے‘۔
Tweet Archive Link
دیگر یوزرس بھی ویڈیو کو اسی دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو چند کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی شارٹ ویڈیو یوٹیوب چینل Monosama Official پر 26 جولائی 2023 کو اپلوڈ ملا۔
بعد ازاں DFRAC کی ٹیم نے انجو کو گوگل پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا رپورٹس میں انجو کی تصویر ملی، جو وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سے مختلف ہے۔
انجو نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو انجو کا نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔