منی پور میں دو کُکی خواتین کو ہجوم کے ذریعے برہنہ کرکے گھمانے اور کھیت میں لے جا کر گینگ ریپ کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر منی پور تشدد کے دعوے کے تحت فوٹوز اور ویڈیوز کا سیلاب آ گیا ہے۔ انہی میں سے وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برہنہ خاتون پولیس پر چیختے ہوئے راڈ سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو دوڑا کر بھگا رہی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ منی پور میں پولیس کی مخالفت کرنے کے لیے الگ سے برہنہ خواتین کی ٹیم بنائی گئی ہے، وہ برہنہ ہو کر پولیس کو کھدیڑ رہی ہیں۔
کیسریا مینو نامی یوزر نے ویڈیو ٹویٹ کرکے لکھا،’بے کنجر، اور جب وہ خود اپنا پرائیویٹ پارٹ گلیوں میں لے کر گھومے تب کیا؟؟؟ جواب دے پپو کی چھپکلی، یہ دیکھ اسی جگہ تیری بہن کیا کر رہی ہے، منی پور میں پولیس کی مخالفت کرنے کے لیے الگ سے ننگی عورتوں کی ٹیم بنائی گئی ہے، وہ ننگی ہو کر پولیس کو کھدیڑ رہی ہے، مطلب سوچو وہاں کس طرح کی سازش چل رہی ہے وہاں اور چمچے یہاں ناچ رہے ہیں #कुकी_समुदाय @AmitShah @NSAGov @NIA_India‘۔
Tweet Archive Link
پرکاش گپتا # میں_بھی_ساورکر نامی یوزر نے ویڈیو ٹویٹ کرکے دعویٰ کیا،’منی پور کی حقیقت، منی پور میں پولیس کی مخالفت کرنے کے لیے الگ سے ننگی عورتوں کی ٹیم بنائی گئی ہے، وہ ننگی ہو کر پولیس کو کھدیڑ رہی ہیں، مطلب سوچو وہاں کس طرح کی سازش چل رہی ہے وہاں اور چمچے یہاں ناچ رہے ہیں #मणिपुर @AshwiniUpadhyay @SushantBSinha‘۔
Tweet Archive Link
دیگر یوزرس بھی ایسے ہی ملتے جلتے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے اسے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے 15 مئی 2023 کو Yes, We Exist نامی یوزر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ میں پایا۔
۔Yes, We Exist نے تین ویڈیوز اور ایک تصویر کو ٹویٹ کرکے لکھا تھا،’چندولی (یوپی) میں بلدیہ کے چیئرمین عہدے کے لیے ایک ٹرانس (خواجہ سرا) شخص سونو کِنَّر نے الیکشن جیتا۔ انتظامیہ نے بدنیتی سے بی جے پی کے امیدوار کو فاتح قرار دیا تھا جس پر سونو کے حامیوں نے احتجاج کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بی جے پی ان کی جیت نہ چھین لے۔ (اردو ترجمہ)
Tweet Archive Link
انہی ویڈیوز میں منی پور میں تشدد کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کو بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
ایک دیگر یوزر پرمود اہوجا نے بھی یہی دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو کو ٹویٹ کیا ہے۔
Tweet Archive Link
سماج وادی پارٹی کے رہنما جتیندر ورما جیتو (پٹیل) نے 16 مئی 2023 کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’# اتر_پردیش، سونو کِنَّر نے چندولی ضلع کی مغل سرائے میونسپل کونسل کا الیکشن 834 ووٹوں سے جیتا، پھر بھی انتظامیہ نے بی جے پی کی امیدوار مالتی دیوی کو 138 ووٹوں سے فتحیاب قرار دے دیا۔ خواجہ سراؤں نے اپنے طریقے سے ری-کاؤنٹنگ کروائی، جس میں 440 ووٹوں سے پھر سے سونو کنّڑ جیت گیا‘۔
Tweet Archive Link
بہت سے میڈیا ہاؤسز نے 2023 کے اتر پردیش بلدیاتی انتخابات کے اس واقعے کو کور کیا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو منی پور کا نہیں ہے بلکہ مئی 2023 میں ہوئے اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات کا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور گمراہ کُن ہے۔