بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دفتر کی ہے۔ جہاں دونوں میاں-بیوی نے ایک ساتھ معافی مانگی۔
Source: Twitter
پاکستانی یوزر خالد عمران خان نے اس تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے ہنگلش میں لکھا کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا، آر ایس ایس کے آفس میں معافی مانگ رہے ہیں کہ انہوں نے بوچر آف گجرات کو رِزائِن (استعفیٰ) کا کہا‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کے ساتھ کیے گئے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر economictimes کی رپورٹ میں ملی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وراٹ اور انوشکا کی یہ تصویر اجین واقع مہاکالیشور مندر کے درشن کے موقع پر لی گئی تھی۔
علاوہ ازیں خبر رساں ادارہ ANI کا ایک ویڈیو بھی ملا، جس میں انھیں مندر کے درشن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو کیپشن دیا گیا کہ- اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی نے آج صبح مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں واقع مہاکالیشور مندر میں بھگوان شیو کی پوجا کی۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وراٹ اور انوشکا کے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر میں معافی مانگے جانے کا دعویٰ گمراہ کُن ہے، کیونکہ وائرل تصویر اجین کے مہاکالیشور مندر کے درشن کی ہے۔