سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔ اس دعوے کے مطابق مشہور بھارتی پہلوان (ریسلر) سنگیتا پھوگاٹ کو بوڈاپیسٹ رینکنگ سیریز کے ایک مقابلے میں امریکہ کی جینیفر پیج روجرس سے 0-10 کے اسکور سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ سوشل میڈیا یوزرس اس دعوے کو خوب شیئر کر رہے ہیں۔
سنگیتا پھوگاٹ تمام پھوگاٹ بہنوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کے احتجاج میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ بھارت کے چوٹی کے پہلوانوں نے خواتین پہلوانوں کے مبینہ جنسی استحصال پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔
راشٹروادی ہندو مہاسبھا کے سربراہ اور بی جے پی مہانگر کسان مورچہ کے جنرل سکریٹری وویک پانڈے نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کرکے لکھا،’آندولن جیوی (تحریک چلانے والے) 0-10 سے ہار گئی بوڈاپیسٹ میں ہوئے مقابلے میں کیونکہ وہاں کنبہ پرستی (پریوارواد) نہیں چلا، جب کھیلنے کے وقت سیاست کریں گے تو کیا ہوگا‘۔
Source:Twitter
ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس تصویر کو اب تک تقریباً 44.2 ہزار ویوز مل چکے ہیں۔
وویک پانڈے کے علاوہ انوج کمار باجپئیی نامی یوزر نے بھی ٹویٹر پر یہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا،’ملک کا فخر رہی دھرنے باز سنگیتا پھوگال امریکہ کی جینیفر پیج روجرس سے 0-10 کے اسکور کے ساتھ بائے فال سے ہار گئیں، آپ کو اس زبردست ہار کے لیے بہت بہت نیک خواہشات…زیرو-10 واقعی بڑی حصولیابی ہے‘۔
Source: Twitter
بایں طور دیگر یوزرس بھی شدومد کے ساتھ یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔ شیخاوت صاحب نامی یوزر نے دو تصویریں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’#جیجا_سالی_گینگ کی کھلاڑی #سنگیتا_پھوگاٹ، آج 0-10 کے بڑے فرق سے ہار کر ملک کا نام خراب کیا۔ اور انھیں کھیلنا سیدھا #اولمپک ہے۔ حکومت سے گذراش ہے ایسے کھلاڑیوں کو پرمانینٹ گھر بیٹھائے، نہیں تو یہ لوگ بھارتی کشتی کی لنکا لگا کر رکھ دیں گے۔ #JijaSaaliSangharshSamiti ۔ #Shame‘۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ دریں اثنا، ہمیں سنگیتا پھوگاٹ کی جانب سے 15 جولائی 2023 کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ایک جذباتی پوسٹ ملا، جس میں انہوں نے لکھا ہے،’آپ سبھی کے مبارکباد کے پیغام مجھ تک پہنچ رہے ہیں اس لمحے بہت جذباتی ہوں۔ آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ۔ یہ میڈل صرف میرا نہیں ہے۔ سب آپ سبھی کا میڈل ہے۔ میں اس میڈل کو دنیا کی ان سبھی جد و جہد کناں خواتین کو وقف کرتی ہوں جو خواتین کے خلاف ہوئے جرائم کے خلاف تحریک کار ہیں۔ جے ہند‘۔
Source: Twitter
اس کے علاوہ نیوز ویب سائٹ BBC Hindi نے اس سرخی کے ساتھ خبر شائع کی ہے،’جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے والی پہلوان سنگیتا پھوگاٹ نے جیتا میڈل‘۔
نیوز کے مطابق بھارتی کشتی کھلاڑی سنگیتا پھوگاٹ نے ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں منعقدہ پولیک اِمرے اور ورگا جانوس میموریل رینکنگ سیریز ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ 59 کلوگرام میں سنگیتا نے ہنگری کی وکٹوریا بوروس کو 6-2 سے شکست دی۔
Source: BBC Hindi
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ مشہور بھارتی پہلوان سنگیتا پھوگاٹ کی شکست کے حوالے سے وائرل دعویٰ گمراہ کُن ہے،کیونکہ سنگیتا نے خود ٹویٹر پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں بوڈاپیسٹ رینکنگ سیریز میں میڈل جیت لیا ہے۔