سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے۔ اس دعوے کے مطابق برطانوی شہنشاہ شاہ چارلس سوم نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر زرین روحی احمد کو اپنا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس دعوے کو خوب شیئر کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر زرین روحی ایک برطانوی-پاکستانی نژاد کاروباری اور گفٹ ویلنیس لمیٹڈ کی بانی اور سی ای او ہیں جو اعلیٰ معیار اور جدید سینیٹری مصنوعات بنانے والا ایک سوشل انٹرپرائز ہے۔
ڈیجیٹل نیوز میڈیا پلیٹ فارم کانسیپٹ ٹی وی نیوز نے ٹویٹر پر ایک تصویر، اس کیپشن کے تحت پوسٹ کی ہے کہ-’کنگ چارلس III نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر زرین روحی کو خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی نژاد خاتون کو اس مؤقر کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روحی کا عہدہ اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہوگا‘۔
ٹویٹر پر اس تصویر کو اب تک تقریباً 19.2 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
Source: Twitter
پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن سحر شنواری نے اس پوسٹ کو ری-ٹویٹ کر لکھا،’کنگ چارلس عمران خان کے دوست ہیں، اس لیے وہ بھارتیوں سے زیادہ پاکستانیوں پر بھروسہ کرتے ہیں‘۔
Source: Twitter
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے تصویر کو پہلے گوگل پر ریورس سرچ کیا۔ دریں اثنا، ہمیں کچھ پوسٹ اور میڈیا رپورٹس ملیں کہ جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر زرین روحی نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرکے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
Source: Facebook
علاوہ ازیں Minutemirror نامی ایک نیوز ویب سائٹ نے اس سرخی کے ساتھ خبر شائع کی ہے،’ڈاکٹر زرین روحی احمد نے کنگ چارلس کے مشیر کی حیثیت سے مقرر کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے‘۔
اس خبر میں Minutemirror نے بتایا کہ،’ڈاکٹر زرین روحی احمد برطانوی پاکستانی کاروباری اور گفٹ ویلنیس لمیٹڈ کی سی ای او نے باضابطہ طور پر کنگ چارلس کے مشیر کے طور پر اپنی مبینہ تقرری کے بارے میں قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے۔
Source: Minutemirror
وہیں ایک دیگر نیوز ویب سائٹ، ’International the News‘ نے بھی ایک نیوز اس ہیڈلائن کے ساتھ پبلش کی ہے کہ-’ڈاکٹر زرین روحی کی تقرری کنگ چارلس کے صلاح کار کے طور پر نہیں کی گئی ہے‘۔
اس خبر کے مطابق برطانوی پاکستانی خاتون نے کہا کہ ان کی تقرری سے متعلق خبریں غلط ہیں۔
Source: International the News
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کنگ چارلس کی جانب سے ڈاکٹر زرین روحی احمد کو خصوصی مشیر مقرر کرنے کا وائرل دعویٰ سراسر غلط اور گمراہ کُن ہے کیونکہ انہوں نے خود اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اس دعوے کو خارج کر دیا ہے۔