سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی جل بورڈ کا واٹر ٹینکر سڑک کنارے لگے درختوں کو پانی دے رہا ہے۔
بی جے پی دہلی کی ترجمان انوجا کپور نے ٹویٹر پر ویڈیو کو کیپشن دیا،’بھاری بارش میں کیجریوال کا دہلی جل بورڈ پیڑوں میں پانی دیتا ہوا، کون کہتا ہے کیجریوال کام نہیں کرتا…‘
Tweet Archive Link
دہلی بی جے پی کے ایک دیگر رہنما نوین ڈاگر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو مینشن کرتے ہوئے ویڈیو کو کیپشن دیا،’شدید بارش میں کیجریوال کا دہلی جل بورڈ درختوں میں پانی دیتا ہوا، کون کہتا ہے @ArvindKejriwal کام نہیں کرتا 🌧😅️‘۔
Tweet Archive Link
دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو شیئر کرکے اسی طرح کا دعویٰ کررہے ہیں۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 2022 میں کیے گئے ٹویٹ میں ملا۔
بی جے پی دہلی کے سابق صدر آدیش گپتا نے 24 ستمبر 2022 کو اس کیپشن کے ساتھ ویڈیو ٹویٹ کیا تھا کہ- ’بارش میں پودوں کو پانی صرف کیجریوال جی ہی دے سکتے ہیں‘۔
Tweet Archive Link
وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی گذشتہ برس اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو ایک سال پرانا ہے، اس لیے بی جے پی دہلی کے رہنما نوین ڈاگر اور انوجا کپور کا دعویٰ گُمراہ کُن ہے کیونکہ بی جے پی دہلی کے سابق صدر آدیش گپتا نے ستمبر 2022 میں یہی ویڈیو شیئر کیا تھا۔