سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک بزرگ شخص کی ایک لڑکی سے شادی ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں بوڑھے دادا نے حلالہ کے نام پر اپنے ہی پوتے کی بیوی سے شادی کر لی اور اب پوتے کو بیوی، واپس نہیں کر رہا ہے۔
گوپال گوسوامی نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’باپ کے باپ یعنی دادا سے حلالہ کروایا۔ داد حرامی نکلا، پوتے کی بیوی کو لوٹانے سے نہ کر دی۔ بیوی نے بھی مزا چکھا دیا اور بیوی خود دادی ہو گئی۔ مذہب ایک رنگ اَنیک، اسی لیے کوئی آسانی سے مذہب نہیں چھوڑتا‘۔
Source: Twitter
وہی ویڈیو کو دیگر یوزرس بھی اسی دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا اور پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو ایک بنگلہ دیشی یوٹیوب چینل پر ملا۔ 09:30 منٹ کا یہ ویڈیو سات ماہ قبل اپلوڈ کیا گیا تھا۔
Source: Youtube
ویڈیو سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو محض انٹرٹینمنٹ (تفریح) کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ اس طرح کے انٹرٹینمنٹ کے دیگر ویڈیوز، چینل پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
نتیجہ:
زیرِنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہے،کیونکہ یہ محض انٹرٹینمنٹ کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔